بینک میں رکھی گئی رقم | میوچل فنڈ | شوہر کے پیسوں میں سے جمع کی ہوئی رقم پر خمس کا حکم - Edaara-e-darul itrat
Takhribe jannatul baqi ka seyaasi pas manzar Qabre hazrat Faatemah | aap ne kis ko apni namaaze janaaza me shirkat ki aejaazat nahi di ?

Wednesday, April 9, 2025

بینک میں رکھی گئی رقم | میوچل فنڈ | شوہر کے پیسوں میں سے جمع کی ہوئی رقم پر خمس کا حکم

roman urdu me padhne ke liae click here


سوال از : +91638664...


سلام علیکم


بینک میں جمع پیسے پر خمس واجب ہے ؟
اور میوچل فنڈ میں لگے پیسوں پر خمس واجب ہے ؟


بیوی کو جو خرچ دیتے ہیں اس سے وہ بچا لیتی ہے کیا اس پر بھی خمس نکالنا واجب ہے ؟


تقلید : آیت اللہ سیستانی صاحب کی


جواب :


باسمه تعالى
ياصاحب الزمان ادركنا
عليكم السلام و رحمةالله و بركاته


اگر بینک میں جمع کردہ (موجود) پیسوں پر خمس واجب تھا اور اس میں سے نہیں نکالا ہو تو اس پر خمس واجب ہے


میوچل فنڈ کا حکم بھی یہی ہے کہ اگر میوچل فنڈ پر خمس واجب تھا اور اس میں سے نہیں نکالا ہو تو اس پر خمس واجب ہے


واضح رہے کہ اگر بینک میں جمع شدہ رقم اور میوچل فنڈ میں سے ایک مرتبہ خمس نکال دیا گیا ہو تو صرف ایک مرتبہ ہی کافی ہے جب تک اصل رقم ہے اس میں سے دوبارہ خمس نکالنا ضروری نہیں ہے البتہ اس رقم سے حاصل ہونے والی اضافی رقم (منافع / سود) پر خمس واجب ہے بشرطیکہ ایک سال پورا ہونے سے پہلے زندگی کے ضروری اخراجات میں منافع (سود) کو خرچ نہ کیا ہو یعنی اس پر پورا ایک سال نہیں گزرا یا خرچ کرلیا تو اس پر خمس لازم نہیں ہوگا


ایک عورت کو اس کا شوہر گھر کے خرچ کے لئے پیسے دیتا ہے یہ عورت ان پیسوں میں سے کچھ بچا لیتی ہے تو اس صورت میں جواب یہ ہے :


پیسے وصول و دریافت کرنے کی تاریخ سے ایک سال گزر جائے اور وہ زندگی کے ضروری اخراجات میں استعمال نہ ہو تو گھر کے خرچ میں سے بچاکر جمع کی ہوئی رقم پر خمس ہے


نیچے دی گئی سرخی دبا کر جواب کو پڑھنا مفید ہے انشاءالله


  • کیا بینک | مالیاتی ادارہ | انشورنس کا سود لینا جائز ہے ؟ | میوچل فنڈ میں سرمایہ کاری کا حکم

  • والسلام

    سید شمشاد علی کٹوکھری
    خادم ادارئہ " دارالعترت " عظیم آباد / پٹنہ - شعبئہ سوالات قم / ایران


    8 / شوال / 1446ھ.ق

    روز انہدام جنت البقیع

    subscribe us on youtube

    رومن اردو سے اردو رسم الخط میں تبدیل

    No comments:

    Comment

    .
    WhatsAppWhatsApp par sawaal karen