roman urdu me padhne ke liae click here
سوال از : محترم جناب تنویر علی صاحب / دہلی
سلام علیکم
کیا دوران ایران عراق وار امریکن اسلحوں کا مقابلہ کرنے کے لئے ان دنوں میں آیت اللہ خمینی نے اسرائیل سے اسلحہ خریدا تھا ؟
جبکی آج کی تاریخ میں کیا اُس وقت بھی یو ایس اور اسرائیل دونوں کے ساتھ ایران کا ویسا ہی ڈسٹنس تھا...
کسی نے سوال کیا ہے یہ
جواب کا منتظر ہوں...
جزاک اللہ خیرا
جواب :
باسمه تعالى
ياصاحب الزمان ادركنا
عليكم السلام و رحمةالله و بركاته
بہتر یہ ہوگا کہ اس سوال کے بارے میں معلومات نئی دہلی میں موجود جمہوری اسلامی ایران کے سفیر یا مقرر ہونے والے ولی فقیہ کے نئے نمائندے سے حاصل کریں آپ کو اچھی انگلش بھی آتی ہے
واضح رہے کہ عوام میں بہت سی غیر مستند و بے بنیاد باتیں امام خمینی (رضوان الله تعالى عليه) کی طرف منسوب ہیں جن کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں ہے
والسلام
سید شمشاد علی کٹوکھری
خادم ادارئہ " دارالعترت " عظیم آباد / پٹنہ شعبئہ سوالات قم / ایران
18 / شوال / 1446 ھ.ق
No comments:
Comment