عربی |
للقراءة باللغة العربية |
|
---|---|---|
English |
To read in english |
|
Roman |
roman urdu me padhne ke liae |
اسرائیل اور امریکہ کے ظلم پر خاموش رہنے والے قاریوں پر قرآن لعنت کرتا ہے
رسول خدا (صلى الله عليه وآله) نے فرمایا :
" رُبَّ تَالِ اَلْقُرْآنِ وَ اَلْقُرْآنُ يَلْعَنُهُ "
بہت سے قرآن مجید کی تلاوت کرنے والوں پر خود قرآن لعنت کرتا ہے
اس حدیث کا مصداق وہ قاری و تلاوت کرنے والے ہیں جو قرآن حکیم کی تلاوت تو کرتے ہیں مگر اس کی تعلیمات پر عمل نہیں کرتے مثلا قرآن کریم میں پڑھتے ہیں :
"اور تیرا پروردگار صاف صاف حکم دے چکا ہے کہ تم اس کے سوا کسی اور کی پرستش نہ کرو اور ماں باپ کے ساتھ اچھا سلوک کرو ..."
(اسرا آیت 23)
یا " اے ایمان والوا تم یہود و نصاری کو اپنا سرپرست و دوست نہ بناؤ..."
(مائدہ آیت 51)
یا "... کہہ دیجئے کہ میں اس پر تم سے اجررسالت نہیں چاہتا مگر محبت رشتہ داروں (اہل بیت) کی ..."
(شوری آیت 23)
قاری اور تلاوت کرنے والا ان آیات پر عمل نہیں کرتا لہذا یہی آیات ایسے تلاوت کرنے والے و قاری پر لعنت بھیجتی ہیں
یا قرآن میں پڑھتے ہیں :
"...أَلَا لَعْنَةُ اللَّهِ عَلَى الظَّالِمِينَ"
" ...خبر دار ہو ظالموں پر خدا کی لعنت ہے "
(سورہ ہود 18)
غزہ اور یمن میں مصائب کے پہاڑ ٹوٹ رہے ہیں ، ہر طرح کے مہلک ہتھیار استعمال ہورہے ہیں ،غزہ کے سنی مسلمان دوا ، لباس اور کھانے پینے کے محتاج ہیں وہاں کے بچے ایک لقمہ کھانے کے لئے ترس رہے ہیں
عورتوں اور لڑکیوں کی عزت باربار لوٹی جارہی ہے یہ سب دیکھ اور سن کر دل خون کے آنسو روتا ہے اور سینہ پارہ پارہ ہو جاتا ہے لیکن عیش و عشرت میں غرق مسلمان اور عربی شیخ اپنے اسلاف معاویہ وغیرہ کے نقش قدم پر چلتے ہوئے پورا اونٹ اور بکرا کھاکر بھی ڈکار نہیں لیتے
آج یہ حقیقت ہر شخص اپنی آنکھوں سے دیکھ رہا ہے
جو قاری، تلاوت کرنے والا اور حافظ یہ سب دیکھ کر چپ رہتا ہے، مظلوموں کی حمایت میں حلق سے آواز تک نہیں نکالتا وہ یقینا اس ظلم میں برابر کا شریک ہے اور وہ خود ظالم ہے اور خود ظالم ہونے کی وجہ سے قرآن حکیم کی لعنت کا مصداق ہے
اے پوری دنیا کے قاریوں اور حافظوں مخصوصا مصری اور سعودی قاریوں اور حافظوں اگر تم اپنی مُخَنَّث حکومتوں اور فوجیوں پر دباؤ ڈالتے تو دباؤ کا کچھ تو اثر ہوتا
قاری قرآن اور حافظ قرآن پر رحمتیں نازل ہوتی ہیں لیکن تم پر قرآن کریم کی لعنت برس رہی ہے
No comments:
Comment