کیا مسجد میں افطار کرنا بہتر ہے یا گھر میں اہل و عیال کے ساتھ - Edaara-e-darul itrat
Fitrah, Royate helaal aur Eid ke mota'alliq zaruri ahkaam aur mofeed maalumaat

Tuesday, March 25, 2025

کیا مسجد میں افطار کرنا بہتر ہے یا گھر میں اہل و عیال کے ساتھ

roman urdu me padhne ke liae click here


سوال از : ...


سلام علیکم و رحمةالله و بركاته


ایک سوال تھا یہ کہ افطار کرنا فیملی کے ساتھ اپنے گھر میں بہتر ہے یا مسجد میں ؟


میرا نام اور نمبر شیئر نہیں کیجئے گا


جواب :


باسمه تعالى
ياصاحب الزمان ادركنا
عليكم السلام و رحمةالله وبركاته


دو صورتیں ہیں :


  1. اگر آپ کو دعوت دی گئی ہے تو مومن کی دعوت قبول کرنا تاکیدی طور پر بہتر عمل ہے لہذا مسجد میں افطار کرنا بہتر ہے

  2. اگر افطار کا اہتمام عمومی و اجتماعی انداز میں ہے ، عام دعوت ہے ، ہر عام و خاص شریک ہو سکتا ہے

  3. اس صورت میں جواب درج ذیل ہے :


    اس بات کے پیش نظر کہ مومن روزے دار کو افطار کرانے کی بہت زیادہ فضیلت و اہمیت اور اجر و ثواب ہے لہذا سفارش کی جاتی ہے کہ اس نیک عمل میں شریک ہوں یعنی عمومی افطار میں شرکت کریں (افطار مسجد میں کریں) تاکہ اس کار خیر کو سرانجام دینے والے کو ثواب ملے اور آپ خود بھی خدا کے نزدیک اس پسندیدہ کام کو انجام دیں تاکہ آپ کو بھی ثواب دیا جائے


والسلام

سید شمشاد علی کٹوکھری
خادم ادارئہ " دارالعترت " عظیم آباد / پٹنہ - شعبئہ سوالات قم / ایران


24 / رمضان کریم / 1446 ھ.ق

رومن اردو سے اردو رسم الخط میں تبدیل

subscribe us on youtube

No comments:

Comment

.
WhatsAppWhatsApp par sawaal karen