roman urdu me padhne ke liae click here
سوال از : ...
سلام علیکم و رحمةالله و بركاته
- رمضان میں کونسی شب میں اعتکاف کرنا چاہیے اور کتنی راتوں تک ؟
- کیا جو اعتکاف میں بیٹھا ہو وہ بات کرسکتا ہے یا چپ رہکر صرف ذکر کرے گا ؟
- اعتکاف کے دوران میں مسجد سے باہر نکل سکتا ہے یا نہیں ؟
- کیا اعتکاف گھر میں کر سکتا ہے ؟
- کیا اعتکاف گھر میں کرسکتا ہے اگر اس کے لئے مسجد جانا کچھ وجہ سے ممکن نہ ہو تو ؟
نام اور نمبر مخفی رکھا جائے
جواب :
باسمه تعالى
يا صاحب الزمان ادركنا
عليكم السلام و رحمةالله و بركاته
سوال نمبر ایک کا جواب :
اعتکاف کی کم از کم مدت تین دن ہے، دو درمیانی راتوں سمیت تین روز ہوگا اس سے کم ہو تو صحیح نہیں ہے البتہ اس سے زیادہ ہونے کی کوئی حد نہیں ہے ، تین دن سے زیادہ اعتکاف جائز ہے
اعتکاف کے لئے بہترین وقت ماہ مبارک رمضان ہے لیکن اس ماہ مبارک کے آخری عشرہ میں اعتکاف کرنے کی سب سے زیادہ فضیلت ہے
سوال نمبر دو کا جواب :
جی ، ہاں بات چیت کر سکتا ہے لیکن تعلیم و تعلم ، محافل و مجالس ، خیر و بھلائی کی باتوں ، ذکر و اذکار ، تلاوت قرآن مجید ، دعا ، عبادات اور دیگر اعمال میں اپنا زیادہ وقت گزارے
واضح رہے کہ اعتکاف کے دوران بذریعئہ موبائل اور واٹس ایپ ... بات کرنے سے اگر اعتکاف کے اعمال کو نقصان نہ پہنچے تو کوئی حرج نہیں ہے البتہ بلا ضرورت اور طویل بات چیت کرنے سے اجتناب کرنا بہتر ہے
سوال نمبر تین کا جواب :
عرفی اور شرعی ضرورت کے بغیر باہر نکلنا و جانا جائز نہیں ہے
سوال نمبر چار اور پانچ کا جواب :
گھر میں اعتکاف کرنا شرعا جائز نہیں ہے
ان باتوں کی قدرے تفصیل کے لئے نیچے دی گئی سرخی دبائیں
والسلام
سید شمشاد علی کٹوکھری
خادم ادارئہ " دارالعترت " عظیم آباد / پٹنہ - شعبئہ سوالات قم / ایران
16 / رمضان المبارک / 1446ھ.ق
رومن اردو سے اردو رسم الخط میں تبدیل
No comments:
Comment