جہان خطابت کا ایک اور خطیب چلا گیا - Edaara-e-darul itrat
Takhribe jannatul baqi ka seyaasi pas manzar Qabre hazrat Faatemah | aap ne kis ko apni namaaze janaaza me shirkat ki aejaazat nahi di ?

Tuesday, February 25, 2025

جہان خطابت کا ایک اور خطیب چلا گیا

roman urdu me padhne ke liae click here


باسم الحى الذى لا يموت


جہان خطابت کا ایک اور خطیب چلا گیا


انتہائی افسوسناک خبر ملی کہ معروف و ممتاز خطیب اور مبلغ، عالی جناب مولانا سید نعیم عباس صاحب قبلہ نوگانوی(رحمةالله عليه) داغ مفارقت دیکر اس دار فانی سے کوچ کرگئے
یقینا یہ خبر انتہائی غمگین، بہت بڑا صدمہ اور ایک ناقابل تلافی نقصان ہے


مرحوم ایک کامیاب مبلغ و واعظ ہونے کے ساتھ ساتھ ایک قادر الکلام خطیب بھی تھے ، خطیبانہ صلاحیت ، مزاج کی بےتکلفی ان کی امتیازی خصوصیات تھیں ، ان کی تقریروں میں ایک برجستہ خطیب کے لہجے کی گھن گرج پائی جاتی تھی ، خطابی پیغام میں ان کی توجہ《سامعین کون ہیں ؟ کس طبقے سے تعلق رکھتے ہیں ؟》 پر مرکوز رہتی تھی اور عوام کی ذہنی استعداد کو بھی ملحوظ رکھتے تھے ، مرحوم کے نزدیک خطابت کی تجارت عزت کی تذلیل سے کم تر نہیں تھی ، اخلاص و للہیت اور اخلاق حسنہ سے متصف تھے جس نے ان کی خطابت کو عوام اور خواص دونوں میں مقبول بنا دیا
اسی وجہ سے سامعین ان کی تقریر کو سننے کے لئے ہمہ تن گوش ہو جاتے تھے اور بصد رغبت و شوق اور دل جمعی کے ساتھ سنتے تھے


مرحوم سورہ انفطار کی آیت نمبر 13 کے مصداق ہیں


"إِنَّ الْأَبْرَارَ لَفِي نَعِيمٍ"


"یقینا نیک لوگ بڑی نعمتوں میں ہوں گے"


خدا بحق چودہ معصومین (عليهم السلام) مرحوم کی مغفرت کرے اور جنت الفردوس میں اعلی مقام عطا فرمائے اور تمام مومنین ، اہالیان نوگانواں سادات کو ان کا نعم البدل عطا فرمائے اور لواحقین خصوصا اہل خانہ اور اولاد کو صبر جمیل و جزیل عطا فرمائے


مرحوم کی تدفین ہوچکی ہے لہذا صلوات کے ساتھ سورہ فاتحہ اور نماز وحشت کی درخواست ہے


شریک غم :


سید شمشاد علی کٹوکھری
خادم ادارئہ " دارالعترت "
حوزہ علمیہ قم مشرفہ /ایران


26 / شعبان / 1446 ھ.ق

subscribe us on youtube

No comments:

Comment

.
WhatsAppWhatsApp par sawaal karen