کچا گوشت کهانے کا کیا حکم ہے ؟ - Edaara-e-darul itrat
Takhribe jannatul baqi ka seyaasi pas manzar Qabre hazrat Faatemah | aap ne kis ko apni namaaze janaaza me shirkat ki aejaazat nahi di ?

Friday, January 24, 2025

کچا گوشت کهانے کا کیا حکم ہے ؟

roman urdu me padhne ke liae click here


سوال از : محترم جناب شہاب صاحب / لکھنؤ


سلام عليكم و رحمةالله و بركاته


جناب کلیجی پکا کے کھانے والا میسج سے سوال اٹھ رہا ہے کہ گوشت (میٹ) بھی تو پکا کے ہی کھاتے ہیں کیا کچا بھی حلال ہے ؟ اگر کچی کلیجی مکروہ ہے تو ؟


جواب :


باسمه تعالى
ياصاحب الزمان ادركنا
عليكم السلام ورحمةالله و بركاته


گوشت کو پکانا ضروری و واجب نہیں ہے یعنی حلال ہونے کے لیئے پکانا شرط نہیں ہے لہذا بذات خود اسے بغیر پکائے بھی کھا سکتے ہیں البتہ کچا حتی ادھ کچا بھی کھانا مکروہ ہے


واضح رہے کہ اگر کچا گوشت کھانا صحت کے لیئے زیادہ نقصان دہ ہو تو اس کا کھانا جائز نہیں ہے، حرام ہے


حفظان صحت اور علم طب کے نقطئہ نظر سے یہ کام آج بھی ممنوع ہے


تبصرہ :


عالم آل محمد امام رضا علیهم السلام کا ارشاد گرامی ہے :


"أَكْلُ اللَّحْمِ النِّيِّ يُورِثُ الدُّودَ فِي الْبَطْنِ‌"


"کچا یا ادھ کچا گوشت کھانا پیٹ میں کیڑوں کا سبب بنتا ہے"


(اَلرِّسالَةُ الذَّهَبِيَّة المعروف بطِبُّ الامام رضا عليه السلام - ص ۲۸ - ناشر دارالخیام)


بعض روایت کے مطابق کچا گوشت درندے کھاتے ہیں، ان کی خوراک کچا گوشت ہے، کچا گوشت کھانے سے انسان کے پیٹ میں کیڑے پیدا ہوتے ہیں


کچا گوشت انسان کے معدے میں جلدی قابل ہضم نہیں، اس سے بدہضمی اور پیٹ کا نظام متاثر ہوتا ہے اور اس کے استعمال کی وجہ سے انسان مختلف بیماریوں کا شکار ہو سکتا ہے لہذا گوشت صحیح طرح پکا ہوا ہو


میسج سے آپ کی مراد شاید درج ذیل ویڈیو ہے


  • مرغی کے انڈے کلیجی اور گردے کھانے کا حکم

  • والسلام

    سید شمشاد علی کٹوکھری
    خادم ادارئہ " دار العترت " عظیم آباد / پٹنہ شعبئہ سوالات قم / ایران


    20 / رجب / 1446 ھ.ق

    رومن اردو سے اردو رسم الخط میں تبدیل

    subscribe us on youtube

    No comments:

    Comment

    .
    WhatsAppWhatsApp par sawaal karen