کیا کرسچن اہل کتاب ہیں ؟ - Edaara-e-darul itrat
Takhribe jannatul baqi ka seyaasi pas manzar Qabre hazrat Faatemah | aap ne kis ko apni namaaze janaaza me shirkat ki aejaazat nahi di ?

Saturday, December 28, 2024

کیا کرسچن اہل کتاب ہیں ؟

roman urdu me padhne ke liae click here


سوال از : +91636614...


ہم یہ جاننا چاہتے ہیں کہ کرسچن اہل کتاب ہیں یا نہیں ؟


جواب :


باسمه تعالى
ياصاحب الزمان ادركنا
سلام عليكم


مختصر جواب :


جی ہاں ، ہیں


قدرے تفصیلی جواب :


آسمانی کتابوں پر ایمان رکھنے والوں اور ادیان الہی کے ماننے والے کو اہل کتاب کہتے ہیں


قرآن مجید اور حدیث کی نصوص سے یہ بات ثابت ہے اس تعلق سے آل عمران آیت 65 اور مائدہ آیت 68 ملاحظہ فرما لیں


عیسائی آسمانی کتاب " انجیل " پر ایمان رکھتے ہیں اور حضرت عیسی کو مانتے ہیں لہذا اہل کتاب ہیں


واضح رہے کہ موجودہ " انجیل " اگرچہ تحریف شدہ ہے اور حضرت عیسی پر نازل شدہ " انجیل " نہیں ہے پھر بھی اس پر ایمان رکھنے والے اہل کتاب ہی کہلائیں گے


مسلمان بھی آسمانی کتابوں پر ایمان رکھتے ہیں اور دین الہی کے ماننے والے ہیں لیکن ان کو اصطلاح فقہ میں اہل کتاب نہیں کہا جاتا


والسلام

سید شمشاد علی کٹوکھری
خادم ادارئہ " دارالعترت " عظیم آباد / پٹنہ - شعبئہ سوالات قم / ایران


25 / جمادی الثانی / 1446ھ.ق

رومن اردو سے اردو رسم الخط میں تبدیل

subscribe us on youtube

No comments:

Comment

.
WhatsAppWhatsApp par sawaal karen