roman urdu me padhne ke liae click here
سوال از : برادر محترم / گجرات
سلام علیکم
ایک سوال تھا کہ جو شادی میں سہرا پڑھتے ہیں تو شعر میں لیڈیز کا نام لیا جاتا ہے تو کیا یہ صحیح ہے ؟
جواب :
باسمه تعالى
ياصاحب الزمان ادركنا
عليكم السلام و رحمةالله و بركاته
نام لینے میں شرعا کوئی قباحت نہیں ہے بشرطیکہ مہذب انداز میں اور ادب کے دائرئہ کار میں رہتے ہوئے لے اور نظم و شاعرانہ تمثیلات و تشبیہات وغیرہ میں فحش اور غلط سلط باتیں نہ ہوں
واضح رہے کہ خواتین کا نام لینے سے اگر ان کی ہتک عزت ہوتی یا شرم و حیا اور عفت کے خلاف ہوتا تو قرآن مجید، روایات اور تاریخ میں بعض مقدس عورتوں کے نام واضح طور پر ذکر نہ ہوتے یا صیغئہ نکاح میں لڑکی کا نام نہیں لیا جاتا
والسلام
سید شمشاد علی کٹوکھری
خادم ادارئہ " دار العترت " عظیم آباد / پٹنہ - شعبئہ سوالات قم / ایران
2 / ربیع الثانی / 1446ھ.ق
رومن اردو سے اردو رسم الخط میں تبدیل
No comments:
Comment