roman urdu me padhne ke liae click here
باسم الحی الذی لایموت
"لاَ صَوَّتَ النَّاعِىَ بِفَقدِكَ اِنَّمَا
یَوم عَلَى آلِ الرَّسول عَظِيم"
" موت کی خبر لانے والا تمہارے فقدان کی خبر نہ لاتا آج آل رسول (صلوات الله علیهم) پر عظیم مصیبت کا دن ہے "

سید حسن نصرالله
شہید مرد مجاہد
انتہائی دل دوز اور افسوسناک خبر ملی کہ تین دہائیوں سے زیاده حزب الله لبنان کے سربراه اور جنرل سکریٹری مرد مجاہد سردار و حکیم مقاومت اور ابوالشهيد حجة الاسلام و المسلمین سید حسن نصرالله (رضوان الله تعالی علیه) کو بزدلانہ اور وحشیانہ طریقے سے شہید کر دیا گیا
رسول خدا (صلی الله علیه و آله) نے آخری لمحات میں فرمایا تها :
"یقینا میں تمہارے درمیان قرآن و عترت چهوڑے جا رہا ہوں، اگر تم اسے مضبوطی سے تهامے رکهوگے تو کبهی گمراه نہیں ہو گے"
حسن نصرالله نے بهی اپنے جد کی سیرت پر عمل کرتے ہوئے اپنی زندگی کی آخری تقریر میں فرمایا :
"ممکن ہے میں آپ کے درمیان زیاده مدت تک نہ رہوں، ممکن ہے مجھ سمیت صف اول کی قیادت کے تمام افراد قتل کر دیئے جائیں. طریقئہ کار پہلے سے وضع ہے تا کہ اس غیر معمولی صورت حال میں آماده و تیار رہیں"
میری اطلاع کے مطابق معصومین (عليهم السلام) کے عدد کے برابر حزب اللہ کے ہر کمانڈر کے چودہ جانشیں ہیں کسی کے شہید یا فوت ہو جانے کی صورت میں اس کی جگہ دوسرا لے لیتا ہے
لہذا مومنین مایوس نہ ہوں، محمدی و حسینی اسلام، انسانیت اور مظلوم سنیوں کا دفاع کرنے والا عظیم مجاہد اب ہمارے درمیان نہیں رہا لیکن سینکڑوں نصرالله زنده ہیں، نصرالله اس وقت تک زنده ہیں جب تک حسینی مشن زنده ہے
دشمن کسی خوش فہمی میں نہ رہے، اسے ناکوں چنے چبوانے کے لیئے نصرالله کے تربیت یافتہ شیر جوان ہی کافی ہیں. دشمن ایسے مجاہدین کو موت سے ڈراتا ہے لیکن دشمن اس سے بے خبر ہے کہ یہ حضرت علی اور حضرت قاسم (علیهم السلام) کے ماننے والے ہیں جنہوں نے کہا تها "خدا کی قسم ابوطالب کا بیٹا (علی علیه السلام) موت سے اس سے زیادہ مانوس ہے جتنا کہ بچے اپنی ماں کی چهاتی سے"
"اور موت میرے نزدیک شہد سے زیاده شیریں ہے"
امیرالمومنین حضرت علی (علیه السلام) کے شیعہ اور حسینی جب راه خدا میں جہاد کرتے ہیں تو ان کا مقصد "اِحْدَی الْحُسْنَیَیْنِ" دو نیکیوں میں سے ایک ہوتا ہے ؛ کامیابی یا شہادت یہ دونوں چیزیں حسن نصرالله کو حاصل ہو گئیں
طاقتور کفار و منافقین اور فرعون عصر کی ناک رگڑ دی یہ عظیم کامیابی ہے اور حسینی شہید ہو گئے
شہادت ہے مطلوب و مقصود مومن
نہ مالِ غنیمت نہ کِشور کشائی
آپ اس روایت کے مصداق ہیں :
عَاشَ سَعِيداً وَ مَاتَ شَهِيداً
بھلائی و سعادت کے ساتھ زندگی گزاری اور خیر و بھلائی ہی کے ساتھ وفات پائی
اسلام اور مزاحمتی تنظیموں کے دشمن اور منافقین جان لیں کہ محور مزاحمت و مقاومت کے شہدا علی الخصوص سید حسن نصرالله کا خون مزاحمتی تنظیموں و گروہوں کی رگوں میں نئی جان ڈالے گا
اسرائیل نے کفار اور منافقین کی مدد سے حسن نصرالله کو شہید کر کے اپنی قبر خود کهودی ہے
میں تمام مومنین، مزاحمتی تنظیموں، اراکین حزب الله اور مراجع و علمائے کرام بالخصوص حسن نصرالله صاحب کے پدر بزرگوار، اہلیئہ محترمہ، اولاد اور تمام اعزا و اقارب اور ان کے ساتھ شہید ہونے والوں کے اہل خانه کی خدمت میں تعزیت و تسلیت پیش کرتا ہوں اور خدا سے دعا ہے کہ بحق چوده معصومین (سلام الله علیهم) سب کو صبر جمیل و جزیل عطا فرمائے
"وَهُوَ الْقَاهِرُ فَوْقَ عِبَادِهٖ وَهُوَ الْحَكِیْمُ الْخَبِیْرُ"
"اور وہی اللہ اپنے بندوں کے اوپر غالب ہے برتر ہے اور وہی بڑی حکمت واﻻ اور پوری خبر رکھنے واﻻ ہے۔"
اَللّهُمَّ ارْزُقْنی تَوْفِیقَ الشَّهادَةِ فِی سَبِیلِکَ تَحْتَ رایَةِ وَلِیِّکَ الْمَهْدِی (عجل اللہ تعالی فرجه الشریف)
اے اللہ مجھے اپنی راہ میں اور اپنے ولی مہدی (عجل تعالی اللہ فرجه الشریف) کے پرچم تلے شہادت کی موت نصیب فرما
سید شمشاد علی کٹوکهری
خادم ادارئہ دارالعترت / قم المقدسہ - ایران
24 / ربیع الاول / 1446 ھ.ق
No comments:
Comment