roman urdu me padhne ke liae click here
سوال از : +91941538....
سلام علیکم حضور
ہمارا بیٹا جو آٹھ سال کا ہے آج اس کے سر پر چیل آکر بیٹھ کر اڑ گئی جب وہ اسکول جارہا تھا، کیا کرنا چاہیئے ؟
جواب :
باسمه تعالى
ياصاحب الزمان ادركنا
عليكم السلام و رحمةالله و بركاته
کچھ نہیں کرنا چاہیئے، کیونکہ اس کی شرعی کوئی حیثیت نہیں ہے، اگر آپ کے دل و ذہن میں اس حوالے سے کوئی برے خیالات یا توہمات آئے ہوں تو مصیبت اور بلا ٹلنے کے لیئے صدقہ نکال دیں
واضح ہو کہ دینی مصادر و مراجع میں جانوروں کا ذکر نعمت اور برکت کے طور پر کیا گیا ہے، جانوروں کے منحوس و شوم ہونے کے بارے میں ہمیں کہیں نہیں ملا لہذا کسی جانور و پرندے کو بذات خود منحوس سمجھنا درست نہیں ہے
جو لوگ یہ کہتے ہیں کہ مثلا چیل یا اُلُّو وغیرہ اگر گھر یا کسی اور جگہ پر آکر بیٹھ جائے تو یہ مصیبتوں اور گھر کی ویرانی کا پیش خیمہ ہے یہ توہم پرستی ہے، اس کی کوئی حقیقت نہیں
اختتام پر اس آیت کا ذکر مناسب ہے
وَمَآ اَصَابَكُمْ مِّنْ مُّصِيْبَةٍ فَبِمَا كَسَبَتْ اَيْدِيْكُمْ ...
اور تم پر جو مصیبت آتی ہے وہ تمہارے ہی ہاتھوں کے کیئے ہوئے کاموں سے آتی ہے ...
شوری آیت 30
نیچے دی گئی سرخی دباکر جواب کا پڑھنا مفید ہے انشاءالله
Parinde paalne ka hukm | Kaun se parinde paalna behtar hai ?
والسلام
سید شمشاد علی کٹوکھری
خادم ادارئہ "دارالعترت" عظیم آباد / پٹنہ - شعبئہ سوالات قم / ایران
15 /صفر / 1446ھ.ق
رومن اردو سے اردو رسم الخط میں تبدیل
No comments:
Comment