roman urdu me padhne ke liae click here
سوال از : محترم جناب شہاب صاحب / لکھنؤ
سلام علیکم ورحمةالله و بركاته
جناب قبرستان مرحومین کی قبر پر جانے کے سلسلے میں کوئی ویڈیو بنی ہو تو لنک بھیجنے کی زحمت گوارہ کیجیئے گا انشاءالله
سوال ہے کہ شب جمعہ قبرستان جانا چاہیئے یا نہیں یا کسی بھی شب میں نہیں جانا چاہیئے ؟
اور مرحومین کی قبر پر کم سے کم یا زیادہ سے زیادہ مہینے یا ہفتے میں کتنی بار جاسکتے ہیں اور کیا والدین کے انتقال کے بعد جانا کم کردینا چاہیئے زحمت ہوگی
جواب :
باسمه تعالى
ياصاحب الزمان ادركنا
عليكم السلام و رحمةالله و بركاته
مرد ہو یا عورت، والدین یا مومنین کی قبر پر جتنی بار چاہیں جاسکتے ہیں لیکن روایات سے معلوم ہوتا ہے کہ ہفتے میں چار مرتبہ یعنی سنیچر، سوموار، جمعرات اور جمعہ کے دن جانا بہتر ہے
والدین یا مومنین کی قبروں پر جانے کی کوئی تحدید (حد بندی) ذکر نہیں کی گئی ہے کہ سال بھر یا کچھ مدت کے بعد جانا کم کردینا چاہیئے
واضح رہے کہ اہل بیت (عليهم السلام) اور اسلام نے میانہ روی کی تعلیم دی ہے، کسی بھی معاملے میں افراط و تفریط (غیر معتدل حالت) کی مذمت کی ہے حتی عقیدے میں افراط و تفریط سے کام لینا قابل مذمت ہے مثلا غالی اور ناصبی دونوں افراط و تفریط کا شکار ہیں اسی لیئے یہ مغضوب ہیں
عبادت میں بھی افراط و تفریط کا شکار ہونے کو قابل مذمت قرار دیا ہے
اس موضوع پر اصول کافی میں ایک باب ہے "اَلاِقتِصاد فى العبادة" عبادت میں اعتدال و میانہ روی یعنی عبادت جیسے نماز وغیرہ میں بھی میانہ روی اختیار کرنا چاہیئے
قبروں پر جانے کے تعلق سے بھی ہم افراط و تفریط کا شکار نہ ہوں
کثرت سے قبروں پر جانا ہمیں دوسرے فرائض سے غافل کردے جیسے اہل و عیال سے غافل ہو جائے یا ان کے لیئے طلب معاش نہ کرے یا رشتہ داروں سے کٹ جائے یا روز مرہ کے معاملات متاثر ہوں تو کثرت سے جانا غلط ہے؛ اس کی ممانعت فرمائی ہے
اور ایسا بھی نہ ہو کہ روز مرہ کے کام یا اہل و عیال یا رشتہ داروں یا سماج و معاشرہ کی وجہ سے بالکل نہ جائے یا بہت کم جائے مثلا ہفتے یا مہینے میں ایک بار بھی نہ جائے تو یہ بھی غلط ہے اور اسلامی تعلیمات کے خلاف ہے لہذا ہمیں چاہیئے کہ قبر پر جانے میں بھی میانہ روی اختیار کریں اور افراط و تفریط سے بچیں
قبر پر جانے کے موضوع پر حقیر کے درس کی ڈی وی ڈی ایک صاحب کے پاس موجود تھی جو گم ہو گئی اس لیئے فی الحال ویڈیو نہیں بنی ہے اس کا مجھے بہت افسوس ہے
باقی سوال کا جواب پڑھنے اور مزید معلومات کے لیئے نیچے دی گئی سرخی دبائیں
قبرستان جانے کے لیئے سب سے بہترین دن اور وقت | رات کو قبرستان میں جانا | وادی ولایت کہاں ہے ؟
والسلام
سید شمشاد علی کٹوکھری
خادم ادارئہ "دارالعترت" عظیم آباد پٹنہ شعبئہ سوالات قم / ایران
13 / ذی الحجہ / 1445 ھ.ق
رومن اردو سے اردو رسم الخط میں تبدیل
مفید معلومات کے لئیے نیچے دی گئی سرخی دبائیں
- Keya ruhen bhatakti rahti hain | parishaan karti hain ? | ruh khud se nikalti hai ya koei qabz karta hai ?
- Keya arwaah apne gharon me aati hain ? | ghar waalon ko dekhti hain ? | kis din aati hain ?
- keya ruh ko haazir karna momkin aur jaa'aez hai ? | aawa-gawan ke baatil hone par dalil (video)
- moharram me murdon ke liae nazr-o-neyaaz | azaadaari ke sawaab me murdon ko sharik karna | murde ki nazr dusre ke ghar me
mazid maalumaat ke liae "Menu" me "May'yit arwaah ka shoba dekh len
No comments:
Comment