نماز سے پہلے اذان اور اقامت کہنے کا کیا حکم ہے ؟ - Edaara-e-darul itrat
Takhribe jannatul baqi ka seyaasi pas manzar Qabre hazrat Faatemah | aap ne kis ko apni namaaze janaaza me shirkat ki aejaazat nahi di ?

Friday, December 29, 2023

نماز سے پہلے اذان اور اقامت کہنے کا کیا حکم ہے ؟

roman urdu me padhne ke liae click here


سوال از : محترم جناب سید محمد بزمی صاحب / لکھنؤ


سلام عليكم


کیا اسلام میں اذان اور واجب نماز میں اقامت واجب ہے یا نہیں ؟


آپ کے جواب کا منتظر


جواب :


باسمه تعالى
ياصاحب الزمان ادركنا
عليكم السلام و رحمة الله و برکاته


پنجگانہ (صبح، ظہر، عصر، مغرب اور عشا) کی نماز سے پہلے اذان اور اقامت کہنے کے متعلق مختلف اقوال اور احکام ہیں، یہ اجتہادی اور علمی بحث ہے، عوام کو اس بارے میں بتانے کی ضرورت نہیں، جس بات کا ذکر کرنا ضروری ہے وہ یہ ہے :


مرد اور عورت کے لیئے پنجگانہ نماز سے پہلے اذان اور پھر اقامت کہنا مستحب ہے، واجب نہیں البتہ مردوں کے لیئے اذان اور اقامت کہنے کی زیادہ تاکید فرمائی گئی ہے


واضح رہے کہ ثواب کے اعتبار سے اذان اور اقامت مستقل ہے یعنی اگر صرف اذان کہیں تو اس کا ثواب ملے گا اور اگر صرف اقامت کہیں تو اس کا ثواب ملے گا، دونوں کا الگ ثواب ہے، ایسا نہیں ہے کہ اگر اذان کہیں تو اقامت بھی کہیں یا اقامت کہیں تو اذان بھی کہیں، اگر اقامت چھوڑ کر اذان پر اکتفا کیا تو اس میں کوئی حرج نہیں ہے البتہ اقامت کہنے پر تاکید زیادہ ہے.


پانچ وقت کی نمازوں کے علاوہ دوسری واجب نمازوں جیسے نماز آیات،نماز جنازہ ... سے پہلے اذان اور اقامت کہنا جائز نہیں ہے، بقول بعض فقہا، بدعت اور حرام ہے


اسی طرح مستحبی نمازوں سے پہلے اذان اور اقامت کہنا جائز نہیں ہے البتہ نماز عید فطر اور قربان سے پہلے تین مرتبہ "اَلصَّلوة" ( اَلصَّلات) کہنا مستحب ہے بشرطیکہ یہ نمازیں، جماعت کے ساتھ پڑھی جائیں.


شاید کسی کے ذہن میں یہ سوال آئے کہ خطبئہ نماز جمعہ سے پہلے اذان اور اس کے بعد اقامت کیوں کہی جاتی ہے ؟


اس کا جواب یہ ہے کہ نماز جمعہ کا نماز پنجگانہ میں شمار ہوتا ہے، نماز ظہر کی جگہ نماز جمعہ ہے، اس لیئے اذان اور اقامت کہنا مستحب ہے.


نیچے دی گئی سرخی دبا کر جواب کا ملاحظہ فرمانا مفید ہے


  1. Keya azaan wa aeqaamat waajib hai ? kab saaqit ho jaati hai ? bhul jaane ki surat me namaaz todne ka hukm

  2. Azaan ke waqt kutton ka bhunkna | mo'azzin wa azaan ke sharaa'aet | aadaab

  3. Jab aek namaaz ke liae azaan wa aeqaamat kah di jaa'ae to dusri namaaz ke liae kahne ka mas'ala | auraton ke liae azaan wa aeqaamat kahne ka hukm

والسلام

سید شمشاد علی کٹوکھری
خادم ادارئہ "دار العترت" عظیم آباد / پٹنہ - شعبئہ سوالات قم / ایران


13 / جمادی الثانی / 1445ھ.ق

رومن اردو سے اردو رسم الخط میں تبدیل

subscribe us on youtube

No comments:

Comment

.
WhatsAppWhatsApp par sawaal karen