roman urdu me padhne ke liae click here
سوال از : محترم جناب سید ابرار حسین صاحب (پٹنہ - بہار)
سلام علیکم آقا
آقا میرا ایک سوال ہے۔ میں اپنی بچی کا برتھ سرٹیفکیٹ نکلوانے گیا تھا جہاں اسکی ولادت ہوئی تھی۔
سرٹیفکیٹ دینے کا وقت انہونے 15 دن کا بتایا چونکہ مجھے دوسرے شہر جانا تھا تو میں نے جلدی دینے کو کہا جس پر انہونے 200 روپے مانگے جس کا کوئی ریٹن رسید نہیں دیا اور میں نے جلد بازی میں دیا ۔
ایک صاحب نے ہم سے کہا یہ غلط ہے کہ آپ نے 200 روپے دیا یہ رشوت ہے اور رشوت لینا یا دینا گناہ ہے...
سوال یہ ہے کہ چونکہ میں یہ گناہ کیا تو مجھے اس کا کفارے میں کیا کرنا ہوگا..... مجھے آپ کے جواب کا انتظار ہے۔
آغا سیستانی کا مقلد ہوں...
جواب :
باسمه تعالى
ياصاحب الزمان ادركنا
عليكم السلام و رحمةالله و بركاته
اگر کسی کا حق ضائع ہونے کا سبب نہ بنے تو کام جلدی کرانے کے لیئے رشوت دینے میں کوئی حرج نہیں ہے اور کفارہ بھی نہیں ہے
والسلام
سید شمشاد علی کٹوکھری
خادم ادارئہ " دارالعترت " عظیم آباد / پٹنہ - شعبئہ سوالات قم / ایران
30 / محرم / 1445ھ.ق
رومن اردو سے اردو رسم الخط میں تبدیل
No comments:
Comment