roman urdu me padhne ke liae click here
سوال از : محترمہ جناب سیما صاحبہ / لکھنؤ
سوال
کیا جو قبر پر نام لکھے رہتے ہیں صحیح ہے
فاطمہ، حسن، علی، زہرا، حسین، عباس فضہ وغیرہ
کیا یہ صحیح ہے ؟
ہم لوگ اگر قبرستان جاتے وہاں یہ سب نام پیر کے نیچے آتے ہیں کیا یہ صحیح ہے جو قبر پر لکھا ہوتا ہے ؟
جواب :
باسمه تعالى
ياصاحب الزمان ادركنا
سلام عليكم
قبروں پر ایسے لوگوں کے نام لکھنے اور اس کے اوہر چلنے و بیٹھنے میں کوئی حرج نہیں ہے جن کا نام معصومین یا مقدس ہستیوں ( عليهم السلام) جیسا ہو ( یعنی ان کے ہم نام ہو جیسے فاطمہ، حسن اور علی ...)
لیکن اگر کسی شخص کے نام کی اضافت معصومین یا مقدس ہستیوں (عليهم السلام) کے اسم مبارک کی طرف کی جائے یعنی اس کے نام کے ساتھ معصومین یا مقدس ہستیوں ( صلوات الله و سلامه عليهم) کا اسم لگایا جائے جیسے غلام محمد، غلام علی، غلام حسین، غلام رضا، کنیز فاطمہ، کنیز زہرا، عبد الرضا اور عبد الحسین یا غلام عباس و غیرہ
غلام، عبد اور کنیز کی اضافت معصومین یا مقدس ہستی (عليهم السلام) کے اسم کی طرف کی گئی ہے، اس کے ساتھ معصومین یا مقدس ہستی (سلام الله عليهم) کا اسم لگایا گیا ہے
اس صورت میں معصومین یا مقدس ہستیوں (عليهم السلام) کے نام (محمد، علی، حسین، رضا، فاطمہ، زہرا، عباس ...) پر چلنا اور بیٹھنا شرعا جائز نہیں ہے اس لیئے کہ یہ ان کے مبارک و مقدس ناموں کی بے حرمتی ہے
واضح رہے کہ اگر کسی کے نام کی اضافت خدا کے اسم کی طرف دی گئی ہو جیسے عبد اللہ، عبد الرحمن تو اس کا بھی حکم وہی ہے جو اوپر بیان کیا گیا ہے
والسلام
سید شمشاد علی کٹوکھری
خادم ادارئہ " دار العترت " عظیم آباد / پٹنہ - شعبئہ سوالات قم / ایران
16 / محرم / 1445ھ.ق
رومن اردو سے اردو رسم الخط میں تبدیل
No comments:
Comment