roman urdu me padhne ke liae click here
سوال از : محترم جناب صادق روشن علی صاحب / سنٹرل افریقہ
نافلئہ صبح کا کونسا بہتر وقت ہے
تقلید : آیت اللہ سیستانی صاحب
جواب :
باسمه تعالى
ياصاحب الزمان ادركنا
سلام عليكم
کوئی شخص نماز شب پڑھے یا نہ پڑھے دونوں صورت میں نماز شب کا وقت داخل ہونے کے بعد، نماز شب پڑھنے میں جتنا وقت لگتا ہے اتنا وقت گزرتے ہی نماز صبح کے نافلہ کا وقت شروع ہوتا ہے
واضح رہے کہ آیت اللہ سیستانی قائل ہیں کہ حتی اختیار کی صورت میں (یعنی کوئی مجبوری نہ ہو تب بھی) نماز شب کا وقت اول شب (ابتدائے شب) سے شروع ہوتا ہے
اس کا مطلب یہ ہوا کہ نماز مغرب کے بعد جتنا وقت نماز شب پڑھنے میں لگتا ہے مثلا دس یا پندرہ منٹ لگتا ہے تو دس یا پندرہ منٹ بعد بلا فاصلہ نماز صبح کا نافلہ پڑھ سکتے ہیں
اور جہاں تک ممکن ہوسکے اس کو نماز صبح سے پہلے پڑھ لے، اس کا وقت رہتا ہے
لیکن اگر کوئی شخص نافلئہ صبح میں اتنی تاخیر کرے کہ نماز صبح کا وقت فضیلت تنگ ہو جائے تو بہتر ہے کہ اس وقت، پہلے نماز صبح پڑھے
تبصرہ :
- صبح کے نافلہ کا بہتر وقت، اذان صبح ہونے کے قریب ہے
- نماز صبح کا وقت فضیلت :
ابتدائے فجر (اذان صبح) سے صبح کی سفیدی و روشنی نمودار ہونے تک ہے یعنی سورج نکلنےسے پہلے کی سفیدی تک
بعض محققین کے بقول :
صبح کی نماز کا وقت فضیلت، صبح کی اذان سے لےکر صبح کی اذان کے بعد تقریبا اکیس منٹ تک رہتا ہے۔
نیچے دی گئی سرخی دبا کر جواب کا پڑھنا مفید ہے انشاءالله
والسلام
سید شمشاد علی کٹوکھری
خادم ادارئہ "دار العترت " عظیم آباد / پٹنہ - شعبئہ سوالات قم / ایران
25 / محرم / 1445ھ.ق
روز شہادت امام سجاد عليه السلام
رومن اردو سے اردو رسم الخط میں تبدیل
No comments:
Comment