محرم اور صفر میں گهر کی صفائی کرنے اور مکڑی کے جالے ہٹانے کا حکم - Edaara-e-darul itrat
Takhribe jannatul baqi ka seyaasi pas manzar Qabre hazrat Faatemah | aap ne kis ko apni namaaze janaaza me shirkat ki aejaazat nahi di ?

Tuesday, August 29, 2023

محرم اور صفر میں گهر کی صفائی کرنے اور مکڑی کے جالے ہٹانے کا حکم

roman urdu me padhne ke liae click here


سوال از : +9194153...


سلام علیکم، سرکار کیا محرم اور صفر کے مہینے میں گھر کا جالا جو مکڑی بناتی ہے کو ہٹایا جا سکتا ہے


جواب :


باسمه تعالى
ياصاحب الزمان ادركنا
عليكم السلام و رحمةالله و بركاته


ماہ محرم اور صفر میں ہر خوشی والے کام سے گریز کرنا ضروری ہے لیکن گھر کی صفائی ستھرائی اور گھر سے مکڑی کے جالے ہٹانے و صاف کرنے میں کوئی حرج نہیں ہے


البتہ روز عاشورہ دنیاوی کام کاج میں مشغول نہ ہوں اس لیئے کہ یہ حزن و اندوہ، نوحہ اور ماتم، گریہ و زاری اور عزاداری کا دن ہے. خود عزاداری کریں اور اپنے اہل و عیال سے کہیں کہ وہ بھی اس طرح عزاداری و گریہ کریں جس طرح ماں باپ یا اولاد کی موت پر کرتے ہیں


مزید اور مفید معلومات کے لیئے سائٹ میں "محرم" کا شعبہ دیکھ لیں


والسلام

سید شمشاد علی کٹوکھری
خادم ادارئہ "دار العترت" عظیم آباد / پٹنہ - شعبئہ سوالات قم / ایران


10 / صفر / 1445 ھ.ق

عارضی قیام گاہ نور باڑی / لکھنؤ

رومن اردو سے اردو رسم الخط میں تبدیل

subscribe us on youtube

No comments:

Comment

.
WhatsAppWhatsApp par sawaal karen