roman urdu me padhne ke liae click here
سوال از : ... +91727500
آقا
السلام علیکم
ایک سوال تھا میرا
- کیا بقرعید پر اہل سنت بھائی جس بکرے پر قربانی کرتے ہیں وہ صحیح ہے یا شیعہ جس بکرے پر قربانی کرتے ہیں وہ صحیح ہے یا دونوں صحیح ہے۔
- اور بقرعید پر قربانی سے پہلے نماز کیوں جب کی خدا کا شکر قربانی کے بعد ہے
پلیز جواب ضرور دیجیئے گا
والسلام...
جواب :
باسمه تعالى
ياصاحب الزمان ادركنا
علیکم السلام و رحمة الله و برکاته
- سائٹ کے مینو میں "قربانی کے احکام" میں نمبر چھہ پڑھ لیں شاید اس کے متعلق سوال کا جواب آپ کو مل جائے
- آپ کی خدمت میں عرض کردوں کہ قربانی کی مختلف حکمتیں، اسرار اور اہداف و مقاصد ہیں صرف خدا کا شکر ادا کرنا نہیں ہے
قربانی کا ایک مقصد خدا کی نعمتوں پر اس کا شکر ادا کرنا ہے
خدا کی عطا کردہ ہر نعمت قابل قدر ہے اور قابل تشکر بھی
مسلمان کو خدا نے حج کرنے کی توفیق عطا فرمائی، حج کرنے والے کو خدا نےاپنے روحانی مہمان کے طور پر دعوت دی، بلاشبہ یہ ایک نعمت ہے
خدا کی اس نعمت پر حاجی قربانی کرکے پروردگار کا شکر ادا کرتا ہے
سورہ حج آیت چھتیس میں اس کی طرف اشارہ ہے
خدا نے ہم کو مادی اور روحانی نعمتیں دی ہیں
امیر المومنین علی (عليه السلام) کی "ولایت" جیسی عظیم نعمت دی ہے
عید قربان کے دن قربانی کر کے خدا کی ان نعمتوں پر اس کا شکر ادا کرتے ہیں
خداوند عالم نے رسول اکرم (صلى الله عليه وآله) کو "کوثر" جیسی عظیم نعمت عطا کی تو سورہ "کوثر" میں دو عمل کا تقاضا کیا گیا ہے؛ نماز اور قربانی
"اپنے رب کے لیئے نماز پڑھیئے اور قربانی کیجیئے"
باالفاظ دیگر کوثر جیسی عظیم نعمت پر قربانی کو ایک قسم کی شکر گزاری شمار کیا ہے
عام طور پر نعمتوں کے ملنے کے بعد شکر ادا کیا جاتا ہے
خود قربانی خدا کا شکر ہے لہذا نعمتوں کے ملنے کے بعد قربانی کرکے اس کا شکر ادا کرتے ہیں
قربانی کے وقت کے متعلق مینو میں "قربانی کے احکام" میں نمبر تین ملاحظہ فرمالیں
والسلام
سید شمشاد علی کٹوکھری
خادم ادارئہ "دار العترت" عظیم آباد / پٹنہ - شعبئہ سوالات قم / ایران
۱۲ / ذی الحجہ / ۱۴۴۴ھ.ق
رومن اردو سے اردو رسم الخط میں تبدیل
No comments:
Comment