roman urdu me padhne ke liae click here
سوال از : محترم جناب جعفر کیانی صاحب / کانگو / بوکاوو
سلام
میرے کام والے نے چوری کی مجھے شک ہے .پر اس نے قبول نہیں کیا اور میں نے اپنی آنکھوں سے بھی نہیں دیکھا صرف مجھے شک ہے کہ اس نے چوری کی ہے میں نے اس سے کہا کہ تم کو یہ پیسہ دینا پڑے گا نہیں تو تم کو کام سے ہٹا دیں گے ہرماہ تمہاری سیلری میں سے کٹ کرونگا اس نے یہ قبول کرلیا
اب سوال یہ ہے کہ کیا شک کی بنیاد پر ہم اس سے پیسے لے سکتے ہیں ہم وہ پیسہ رکھ سکتے ہیں یہی پوچھنا تھا
جواب :
باسمه تعالى
ياصاحب الزمان ادركنا
عليكم السلام و رحمةالله و بركاته
سوال کے مطابق اس رقم کا حکم یہ ہے کہ یہ پیسے لینا اور اس کا استعمال جائز نہیں ہے
تبصرہ :
آپ نے وائس میسج کے ذریعے سوال کیا تھا وسائل کی کمی کے باعث ویڈیو نہیں بن پائی تو تحریری سوال منگا کر جواب دیا گیا ہے لہذا تاخیر ہو گئی معذرت
والسلام
سید شمشاد علی کٹوکھری
خادم ادارئہ " دار العترت " عظیم آباد / پٹنہ - شعبئہ سوالات قم / ایران
۳۰ / ذیقعدہ / ۱۴۴۴ھ.ق
روز شہادت امام جواد عليه السلام (ایک روایت کے مطابق)
رومن اردو سے اردو رسم الخط میں تبدیل
No comments:
Comment