roman urdu me padhne ke liae click here
سوال از : .....
سلام علیکم
میرا سوال یہ ہے کہ اگر کسی نے ایک بکری قربانی کے لیۓ خریدی لیکن اس بکری کا ایک پیدا شدہ تین مہینے کا بچہ ہو اور بکری کے مالک نے اس بکری کو بچے سے جدا کر کے بیچ دیا ہو
تو اب سوال یہ ہے کہ کیا ایسی بکری کو کوئی قربانی کے لیۓ خرید کے اس کی قربانی کر سکتا ہے؟
جب کے خریدنے والے کو معلوم ہے کے اس بکری کا تین مہینے کا دودھ پیتا بچہ ہے
کیا یہ اس بکری کے بچے و اس کی ماں(بکری) پہ ظلم نہیں ہے؟
آپ سے گزارش ہے کہ میرا نام ظاہر نہ کیجئے گا
جواب :
باسمه تعالى
ياصاحب الزمان ادركنا
عليكم السلام و رحمةالله و بركاته
چھوٹے بچے اور دودھ پلانے والے جانور کی قربانی یا اس کو ذبح کرنا جائز ہے
البتہ فی الحال اسے قربان یا ذبح کرنا مناسب نہیں ہے کیونکہ روایات کے مطابق جانور کے بچے کو اپنی ماں سے جدا کرنا ناپسندیدہ عمل ہے اور بچے کے ضائع ہونے کا اندیشہ ہے
قربانی کے متعلق مزید احکام و جانکاری کے لیۓ سائٹ کے "مینو" میں "قربانی" کا شعبہ دیکھ لیں
والسلام
سید شمشاد علی کٹوکھری
خادم ادارئہ "دارالعترت" عظیم آباد / پٹنہ - شعبئہ سوالات قم / ایران
۱۰ / ذی الحجہ / ۱۴۴۴ھ.ق
روز عید قربان
رومن اردو سے اردو رسم الخط میں تبدیل
No comments:
Comment