roman urdu me padhne ke liae click here
سوال از : برادر محترم
سلام علیکم
آیت اللہ سیستانی صاحب کا کوئی فتویٰ کرپٹو بٹ کوئن جو آج کل آن لائن چل رہا ہے۔ ان وسمنٹ کے لیئے کیا جائز ہے پلیز اگر جواب ہو سکے تو بتائیئے۔ اور گزارش ہے کہ میرا نام نہ ڈسکلوز کریں
جواب :
باسمه تعالى
ياصاحب الزمان ادركنا
عليكم السلام و رحمةالله و بركاته
آجکل بٹ کوئن یا ڈیجیٹل یا کرپٹو کرنسی کی خرید و فروخت کے نام سے انٹر نیٹ پر اور الیکٹرونک مارکیٹ میں جو کار و بار چل رہا ہے
اس مسئلے میں آیت اللہ سیستانی نے توقف کیا ہے (یعنی کوئی فتوی نہیں دیا ہے) اور فرمایا ہے اس مسئلے میں مُکَلَّف (یعنی جس پر شرعی احکام کی پابندی لازم ہو) الاعلم فالاعلم کی رعایت کرتے ہوئے جامع الشرائط دوسرے مجتہد کی طرف رجوع کرسکتا ہے
نیچے دی گئی ویڈیو دیکھنا مفید ہے اور مزید معلومات و " الاعلم فالاعلم " کا مطلب سمجھنے کے لیئے نیچے دی گئی سرخی دبا کر جواب ضرور ملاحظہ فرما لیں
- mujtahid baaz mas'ale me aehteyaate waajib keyon kahte hain | keya ous me dusre mujtahid se roju kar sakte hain ?
Forex trading ke zariae kharid-o-farokht ka hukm
والسلام
سید شمشاد علی کٹوکھری
خادم ادارئہ " دار العترت " عظیم آباد / پٹنہ - شعبئہ سوالات قم / ایران
۲۷ / ذی القعدہ / ۱۴۴۴ھ.ق
رومن اردو سے اردو رسم الخط میں تبدیل
No comments:
Comment