نیند آنے کی دعا اور آداب خواب | ڈراونے خواب سے کیسے بچیں ؟ - Edaara-e-darul itrat
Takhribe jannatul baqi ka seyaasi pas manzar Qabre hazrat Faatemah | aap ne kis ko apni namaaze janaaza me shirkat ki aejaazat nahi di ?

Wednesday, May 3, 2023

نیند آنے کی دعا اور آداب خواب | ڈراونے خواب سے کیسے بچیں ؟

roman urdu me padhne ke liae click here


سوال از : محترمہ جناب تحسین فاطمہ صاحبہ


سلام علیکم
مجھے نیند آنے کی دعا بتائیئے، جس سے جلدی نیند آجائے


Regards,
tahseen...@gmail.com


جواب :


باسمه تعالى
ياصاحب الزمان ادركنا
عليكم السلام و رحمةالله و بركاته


بےخوابی کے زائل و غائب ہونے اور نیند کی بحالی کے بارے میں تین دعائیں درج ذیل ہیں :


جس کو بےخوابی (نیند نہ آنے) کی شکایت ہو وہ سوتے وقت ان دعاؤں کو پڑھے انشاءالله نیند آنے لگے گی


  1. امیرالمومنین علی سے روایت ہے کہ رسول خدا نے اپنی بیٹی حضرت فاطمہ زہرا (صلوات الله و سلامه عليهم) کو یہ دعا تعلیم دی

  2. " يَا مُشْبِعَ الْبُطُونِ الْجَائِعَةِ وَ يَا كَاسِيَ الْجُسُومِ الْعَارِيَةِ وَ يَا مُسَكِّنَ الْعُرُوقِ الضَّارِبَةِ وَ يَا مُنَوِّمَ الْعُيُونِ السَّاهِرَةِ سَكِّنْ عُرُوقِيَ الضَّارِبَةَ وَ أْذَنْ لِعَيْنِي نَوْماً عَاجِلًا "


    ترجمہ :


    "اے بھوکے پیٹوں کو سیر کرنے والے، اے بے لباس جسموں کو لباس دینے والے، اے پھڑکتی رگوں کو سکون بخشنے ولے، اے جاگتی (بےخواب) آنکھوں کو سلانے والے، میری پھڑکتی رگوں کو سکون بخش اور میری آنکھ کو جلد سونے کی اجازت دے"


    (فَلاحُ السَّائِل وَ نَجاحُ المَسائِل فِى عَمَلِ اليَوم وَ اللَّيل - ص ۲۸۴ - تالیف سید بن طاووس)


  3. یہ دعا بھی رسول اکرم (صلى الله عليه وآله) سے منقول ہے :

  4. " اللَّهُمَّ رَبَّ السَّمَاوَاتِ السَّبعِ وَ مَا أَظَلَّتْ وَ رَبَّ الْأَرَضِينَ السَّبعِ وَ مَا أَقَلَّتْ وَ رَبَّ الشَّيَاطِينِ وَ مَا أَضَلَّتْ كُنْ حِرْزِي مِنْ خَلْقِكَ جَمِيعاً أَنْ يَفْرُطَ عَلَيَّ أَحَدُهُمْ أَوْ أَنْ يَطْغىٰ عَزَّ جَارُكَ وَ لَا إِلَهَ غَيْرُكَ‌ "


    ترجمہ :


    "اے اللہ! پروردگار ساتوں آسمانوں کے اور ہر اس چیزوں کے جس پر ان کا سایہ ہے، اور اے رب ساتوں زمینوں کے اور ہر اس چیز کے جسے وہ اٹھائے ہوئی ہیں، اور اے پروردگار شیطانوں کے اور ہر اس چیز کے جس کو انہوں نے گمراہ کیا ہے، میری پناہ گاہ رہیو اپنی تمام مخلوق سے، کہیں ان میں سے کوئی مجھ پر زیادتی و ظلم یا تعدی کرے، تیرا پناہ دیا ہوا ہی غالب ہے، کوئی خدا نہیں ہے سوا تیرے"


    (بحار الانوار - جلد ۷۶ - ص ۲۱۳)


  5. یہ دعا امام صادق (عليه السلام) سے مروی ہے :

  6. " سُبْحَانَ اللَّهِ ذِي الشَّأْنِ دَائِمِ السُّلْطَانِ عَظِيمِ الْبُرْهَانِ كُلَّ يَوْمٍ هُوَ فِي شَأْنٍ "


    ترجمہ :


    "پاک و منزہ ہے خدا جو شان و شوکت کا مالک ہے، جس کی حکومت و سلطنت دائمی ہے، جو عظیم و بڑی دلیل ہے، ہر روز (ہرلمحہ) ایک شان (عمل) میں ہے (یعنی ہرلمحہ و ہر وقت اور ہمیشہ وہ کسی کام میں مصروف ہے، دنیا کو اس کے حال پر نہیں چھوڑا ہے، خدا اس پر نظارت رکھتا ہے)"


    (مستدرك الوسائل - جلد ۵ - ص ۱۲۶ - تالیف محدث نوری)


بعض اوقات خواتین کے لیئے بے خوابی ایک فطری اور عارضی چیز ہے جیسا کہ ماہواری اور حمل کے دوران نیند کی خرابی


عام حالات میں اگر خواب کے آداب کی رعایت کریں یعنی سونے سے پہلے ان پر عمل کریں تو نیند میں خلل پڑنے کا امکان بہت حد تک کم ہوجائے گا


جو آداب خواب کو ملحوظ رکھے اس کو اچھی نیند آتی ہے، جن کو بھیانک و ڈراونے خواب آتے ہیں اور جو لوگ خوفناک خواب کا شکار ہوتے ہیں اس کی اہم وجہ خواب کے آداب کی رعایت نہ کرنا ہے


نیند نہ آنے اور ڈراونے خواب سے چھٹکارا حاصل کرنے اور ان سے بچنے کے لئے احادیث سے ماخوذ بعض آداب خواب کے صرف عناوین و موضوعات کی فہرست ملاحظہ فرمائیں :


  1. رات میں کھانا ہلکا کھانا
  2. کھانے میں اعتدال
  3. مسواک (برش) کرنا
  4. سونے سے پہلے اپنے مثانے کو خالی کرنا
  5. سونے کے وقت کی رعایت اور پابندی (سونے کا بہترین و مفید وقت رات ہے)
  6. باوضو سونا
  7. گناہوں سے توبہ کرنا
  8. سورہ " قل هوالله " (توحيد)، الهكم التكاثر، آية الكرسى اور تسبیح حضرت فاطمہ زہرا (سلام الله عليها) پڑھنا

واضح رہے کہ نیند نہ آنے کے مختلف عوامل اور کئی وجوہات ہو سکتی ہیں (مثلا خراب موڈ، جھگڑا لڑائی، گھبراہٹ، اقتصادی مشکلات وغیره) ان پر غور کرکے ان کے ازالہ کی کوشش کریں


جو اوپر بیان کیا گیا ہے اس کے مطابق عمل کرنے کے بعد بھی نیند نہ آئے تو ان پر عمل کرتے ہوئے اور شرعی احکام کو ملحوظ رکھتے ہوئے کسی ماہر ڈاکٹر یا ماہر نفسیات کا علاج بھی کرائیں


تبصرہ :


آداب خواب اور اوقات خواب وغیرہ کے متعلق کتاب " حلية المتقين " باب ۸ میں فصل ایک سے دس تک دیکھ لیں


والسلام

سید شمشاد علی کٹوکھری
خادم ادارئہ " دارالعترت " عظیم آباد / پٹنہ - شعبئہ سوالات قم / ایران


۱۲ / شوال / ۱۴۴۴ ھ.ق

رومن اردو سے اردو رسم الخط میں تبدیل

subscribe us on youtube

No comments:

Comment

.
WhatsAppWhatsApp par sawaal karen