roman urdu me padhne ke liae click here
سوال از : .....
آقا السلام علیکم
میرا سوال ہے کہ نماز توبہ جو ۴ رکعت ہے پر دو دو رکعت کر کے پڑھی جاتی ہے ۲ - ۲ رکعت کی نیت الگ الگ ہی ہوگی نہ ؟ اور تشہد اور سلام بهی ۲ - ۲ ہو گا نہ ؟
فروم انڈیا
میرا نمبر مت شیئر کیجیئے گا
جواب :
باسمه تعالی
یا صاحب الزمان ادرکنا
علیکم السلام و رحمة الله و برکاته
چار رکعت کی نیت ایک ساتھ اس طرح کریں :
ماه ذی القعده کے یک شنبہ (اتوار) کے دن کی نماز / نماز توبہ چار رکعت پڑھتا / پڑھتی ہوں قُربَةً اِلَی الله
یہ نماز مستقل تشہد اور سلام سے منقول ہے یعنی ہر دو رکعت کے بعد تشہد اور سلام پڑھیں
واضح رہے کہ ماه ذی القعده کے کسی بهی یک شنبہ کے دن مخصوص طریقے سے پڑهی جانے والی نماز، نماز توبہ سے معروف ہے
اس نماز کا پورا طریقہ :
رسول خدا (صلی الله علیه و آله) نے فرمایا :
جو شخص بهی ذی القعده میں توبہ کرنے کا اراده کرے تو ماه ذی القعده کے کسی بھی یک شنبہ کے دن غسل کرے اور وضو (بهی) کرے پهر چار رکعت نماز (اوپر بیان کی گئی نیت اور طریقے کے مطابق اس طرح) پڑھے :
ہر رکعت میں ایک مرتبہ سوره "حمد" اور تین مرتبہ سوره "قل هو الله احد" اور ایک مرتبہ سوره "فلق" اور "ناس" پڑھے
اس کے بعد ستر مرتبہ استغفار کرے (مثلا "أَسْتَغْفِرُ ٱللَّٰهَ وَأَتُوبُ إِلَيْهِ" کہے)
پهر "لا حَوْلَ وَ لا قُوَّةَ إِلا بِاللَّهِ الْعَلِيِّ الْعَظِيمِ" کہے
ترجمہ :
"خدائے بلند مرتبہ و بزرگ کے سوا کسی میں زور و توانائی نہیں"
نماز پڑھنے کے بعد یہ دعا پڑھے :
"يَا عَزِيزُ يَا غَفَّارُ اِغْفِرْ لِي ذُنُوبِي وَ ذُنُوبَ جَمِيعِ الْمُؤْمِنِينَ وَ الْمُؤْمِنَاتِ فَإِنَّهُ لا يَغْفِرُ الذُّنُوبَ إِلا أَنْتَ"
ترجمہ :
"اے صاحب قوت و اختیار، اے معاف کرنے والے، میرے اور تمام مومن مردوں اور عورتوں کے گناہوں کو بخش دے، کیونکہ تیرے سوا کوئی گناہوں کو معاف نہیں کرتا"
پهر رسول خدا (صلی الله علیه و آله) نے جو فرمایا اس کا خلاصہ و مفہوم :
"میری امت میں سے جو بهی اس کو انجام دے تو فرشتہ آواز دے گا، اے بندئہ خدا تمہاری توبہ قبول ہو گئی، تمہارا گناه معاف ہوگیا اور تمہارے والدین اور نسل کے لئے (بهی) مغفرت نصیب ہوگی، روز قیامت تمہارا دشمن تم سے راضی ہو جائے گا، اگرتمہارے باپ ماں ناراض ہیں تو تم سے راضی ہوجائیں گے، ایمان پر تمہارا خاتمہ ہوگا، قبر وسیع و نورانی ہوگی، دنیا اور آخرت میں رزق کی کشادگی ہوگی، جبرئیل ، ملک الموت کے ساتھ آئیں گے تا کہ تمہاری روح آسانی سے قبض کریں ..."
ماه ذی القعده کے علاوه دوسرے مہینوں میں بهی یہ نماز پڑھ سکتے ہیں، اس کی تاثیر وغیره وہی ہوگی جو ماه ذی القعده میں پڑھنے کی ہے
(اقبال الاعمال - جلد ۱ - صفحہ ۳۰۸ - تالیف سید بن طاووس)
والسلام
سید شمشاد علی کٹوکهری
خادم "ادارئہ دارالعترت" عظیم آباد / پٹنہ - شعبئہ سوالات قم / ایران
۹ / ذی القعده ۱۴۴۳ ھ.ق
رومن اردو سے اردو رسم الخط میں تبدیل
Recommended
- Waaledain ki maghferat ke liae namaaz padhne ka waqt
- Doa ke pahle aur baad salawaat keyon ? | aulaad ki namaaz baraa'ae pedaro maadar | waqt | tariqa
- keya namaaze waaledain maa baap ke liae makhsus hai ?
- keya zindah waaledain ke liae namaaze hadiya baraae waaledin padh sakte hain ? | is ka faa'aeda
- namaaze jaafare tay'yaar ka naam | fazilat | ahamiyat | faa'aede | waqt | tariqah
No comments:
Comment