roman urdu me padhne ke liae click here
سوال از : محترم جناب تنویر علی صاحب / دہلی
سلام
آقا کیا نماز ظہرین زوال ٹائم کے دوران یا فورا بعد پڑھ سکتے؟
کیا زوال اسٹارٹ ٹائم پہ بھی ادا کر سکتے؟
یا زوال اینڈ ٹائم کے بعد ظہرین کی نماز ادا کر سکتے؟
جزاک اللہ
التماس دعا
جواب :
باسمه تعالى
ياصاحب الزمان ادركنا
عليكم السلام و رحمةالله و بركاته
ظہر اور عصر کی نمازوں کے وقت کا آغاز (ابتدائی وقت) زوال آفتاب ہے لہذا زوال کے بعد بالترتیب (نماز ظہر کے بعد نماز عصر) پڑھ سکتے ہیں
زوال آفتاب سے قبل نہیں پڑھ سکتے ہیں
زوال سے مراد :
طلوع آفتاب اور غروب آفتاب کے درمیان، کل وقت کا نصف وقت گزرنا
یعنی وسط آسمان سے آفتاب کے ہٹ جانے و مغرب کی طرف ڈھل جانے کا وقت ہے
گھڑی کے وقت سے زوال کا وقت معلوم کرنے کا آسان طریقہ نیچے دی گئی سرخی دبا کر ملاحظہ فرما لیں اور دی گئی ویڈیو کا دیکھنا بھی مفید ہے انشاءالله
- sunniyon ke nazdik asr ke waqt me aekhtelaaf | sunni aelaaqe me auqaate namaaz maalum karne ka tariqah
5 waqt namaazon ki timing | aek saath padhna sunnat-e-rasul (s.a.w)
والسلام
سید شمشاد علی کٹوکھری
خادم ادارئہ "دار العترت" عظیم آباد / پٹنہ - شعبئہ سوالات قم / ایران
۱۴ / شوال / ۱۴۴۴ھ.ق
رومن اردو سے اردو رسم الخط میں تبدیل
No comments:
Comment