roman urdu me padhne ke liae click here
سوال از : محترمہ جناب سیده کبری فاطمہ صاحبہ
السلام علیکم بهائی جی
مغفرت والدین کی نماز کیا روز پڑھ سکتے
جواب :
باسمه تعالی
یا صاحب الزمان ادرکنا
علیکم السلام و رحمة الله و برکاته
مختصر جواب :
جی، ہاں پڑھ سکتے ہیں
قدرے تفصیلی جواب :
کچھ مستحب نمازیں ایسی ہیں جن کو پڑهنے کے لئے کوئی معین دن اور وقت و تاریخ نہیں ہے، جب چاہیں وه نمازیں پڑھ سکتے ہیں، اس کا اپنا اجر ہے
البتہ کچھ مستحب نمازیں ایسی ہیں جن کو اگر ایک خاص دن اور وقت پر نیز مقدس مقامات جیسے ائمہ معصومین یا مقدس ہستیوں (علیهم السلام) کے حرم یا مساجد وغیره میں پڑهی جائیں تو یقینا اس کے اثرات اور ثواب دوسرے اوقات سے زیاده ہوتے ہیں
والدین کے لئے نماز کے وقت کا معاملہ بهی ایسا ہی ہے
یہ نماز جہاں بهی اور جب بهی فرصت و موقع ملے پڑھ سکتے ہیں، کسی بهی وقت اور ہر روز ادا کی جا سکتی ہے
لیکن مشہور اور معروف قول یہ ہے کہ والدین کے لئے نماز پڑھنے کا بہترین وقت مغرب اور عشا کی نماز کے درمیان جمعہ کی رات (شب جمعہ) ہے
مزید ضروری اور مفید معلومات کے لئے نیچے دی گئی سرخی دبائیں
والسلام
سید شمشاد علی کٹوکهری
خادم "ادارئہ دارالعترت" عظیم آباد / پٹنہ - شعبئہ سوالات قم / ایران
۵ / ذی القعده / ۱۴۴۴ ھ.ق
رومن اردو سے اردو رسم الخط میں تبدیل
No comments:
Comment