roman urdu me padhne ke liae click here
سوال از : محترم جناب شبیر حسن صاحب / دیو بند یوپی
ایک مسئلہ اور ہے، بالوں کی وگ پہ مسح اور غسل ہو جائے گا یا نہیں ؟
جواب :
باسمه تعالى
ياصاحب الزمان ادركنا
سلام عليكم
اس پر مسح اور غسل درست نہیں ہے، اسے اتار کر مسح یا غسل کریں
واضح ریے کہ یہ حکم مردوں اور عورتوں کے لیئے یکساں ہے
تبصرہ :
وگ (wig) ایک مصنوعی وگ ہے جو اکثر بالوں یا مصنوعی ریشوں (synthetic fiber) سے بنی ہوتی ہے اور کم یا بغیر بالوں والے لوگ اسے ٹوپی کی طرح اپنے سروں پر رکھتے ہیں یا مرد اور خواتین اپنی اضافی زیب و زیبائش کے طور پر اسے پہنتی ہیں
اس کو سینما کی صنعت (سینما انڈسٹری) اور اداکاری کے پیشے میں بھی استعمال کرتے ہیں
نیچے دیے گئے جواب کو ضرور ملاحظہ کر لیں
والسلام
سید شمشاد علی کٹوکھری
خادم ادارئہ " دار العترت " عظیم آباد / پٹنہ - شعبئہ سوالات قم / ایران
۲۶ / رمضان المبارک / ۱۴۴۴ھ.ق
رومن اردو سے اردو رسم الخط میں تبدیل
No comments:
Comment