roman urdu me padhne ke liae click here
سوال از : محترم جناب سید اکرام علی جعفری صاحب (حیدر آباد / انڈیا)
سلام علیکم
میرا سوال یہ ہے کہ میں نے ہاتھ پہ ہارٹ بیٹ ویو (دل کی دھڑکن کی لہر) کا ٹیٹو بنوایا ہے اس ٹیٹو کے بیچ و بیچ ہارٹ بیٹ ویو کو موڑ کے بارہ سنگا جانور کا سر (ہیڈ) بنا ہوا ہے تو کیا اس پہ نماز پڑھنا صحیح ہے ؟ کیا نماز ہوگی اس پہ ؟
اور اگر اسے کپڑے سے ڈھانک دیا جائے یا فول آستین کا شرٹ پہن کے نماز پڑھا جائے تو اس کا کیا حکم ہے ؟
جواب :
باسمه تعالى
ياصاحب الزمان ادركنا
عليكم السلام و رحمة الله و بركاته
ڈھانپنا ضروری و لازم نہیں ہے اور نماز باطل نہیں ہے
واضح رہے کہ ہاتھ کے علاوہ جسم کے کسی حصے پر یا بارہ سنگا کے علاوہ کسی بھی جانور کا ٹیٹو بنا ہو تو اس کا حکم بھی وہی ہے جو اوپر بیان کیا گیا ہے
موضوع کے متعلق مفید معلومات کے لیئے نیچے دی گئی سرخی دبائں
والسلام
سید شمشاد علی کٹوکھری
خادم ارارئہ " دار العترت " عظیم آباد / پٹنہ - شعبئہ سوالات قم / ایران
۵ / شوال / ۱۴۴۴ھ.ق
رومن اردو سے اردو رسم الخط میں تبدیل، سوال میں ایک لفظ کے ترجمہ کے ساتھ
No comments:
Comment