roman urdu me padhne ke liae click here
سوال از : محترم جناب سید اکرام جعفری صاحب (حیدر آباد / انڈیا)
سلام علیکم
میرا سوال ہے کہ میں نے ہاتھ کی کلائی پہ ٹیٹو بنوایا تھا ٹیٹو میں میں نے امام علی (ع) کا نام لکھوایا تھا اب میں اس ٹیٹو کو مٹوانا چاہرہا ڈاکٹر اسے لیزر سے مٹائیں گے تو کیا یہ صحیح ہے ؟
مٹوانے میں کوئی حرج تو نہیں ہے ؟
کیونکہ لیزر اسے ہیٹ کرکے جلائے گا تو چونکہ مولا کا نام لکھا ہوا تو کیا اسے لیزر سے جلا کے ہٹوانا صحیح ہوگا ؟
جواب :
باسمه تعالى
ياصاحب الزمان ادركنا
عليكم السلام و رحمةالله و بركاته
گودوانے (ٹیٹو) کے بعد کلائی یا جسم پر امیر المومنین علی (عليه السلام) کا واجب الاحترام نام ہو تو بےحرمتی کا امکان زیادہ رہتا ہے مثلا حضرت علی (صلوات الله و سلامه) کے مبارک نام کا ٹیٹو ناپاک ہوجائے یا طہارت کے بغیر اس پر ہاتھ لگے ... تو یہ درست و صحیح نہیں ہے
لہذا اگر جسم کے لیئے زیادہ نقصان دہ نہ ہو اور اسے زائل کرنا ممکن ہو تو بذریعہ علاج یا لیزر، جسم سے اسے ختم کروانا بہتر ہے
نیچے دیے گئے جواب کا پڑھنا مفید ہے انشاءالله
والسلام
سید شمشاد علی کٹوکھری
خادم ادارئہ "دار العترت" عظیم آباد / پٹنہ - شعبئہ سوالات قم / ایران
۲۷ / رمضان المبارک / ۱۴۴۴ ھ.ق
رومن اردو سے اردو رسم الخط میں تبدیل
No comments:
Comment