سنی لڑکی سے نکاح کا حکم | شادی کے لیئے دعا اور وظیفہ - Edaara-e-darul itrat
Takhribe jannatul baqi ka seyaasi pas manzar Qabre hazrat Faatemah | aap ne kis ko apni namaaze janaaza me shirkat ki aejaazat nahi di ?

Wednesday, April 5, 2023

سنی لڑکی سے نکاح کا حکم | شادی کے لیئے دعا اور وظیفہ

roman urdu me padhne ke liae click here


سوال از : محترمہ جناب زہرا صاحبہ / لکھنؤ


کیا سنی لڑکی اپنی پسند سے کسی شیعہ لڑکے سے شادی کر سکتی ہے جب کی لڑکی بھی پوری طرح سے شیعہ بن چکی ہو بس برتھ سنی فیملی میں ہوئی ہو لڑکی کی، آگر ہو سکتی ہے تو کوئی ایسی دعا یا کوئی وظیفہ بتائیں جس سے دونوں طرف کی فیملی ہنسی خوشی رشتے کے لیے راضی ہو جائے... اور لڑکی کا انٹنشن شیعہ لڑکے سے شادی کرنے کا خاص طور پر یہی ہے کہ اسے وہ ماحول ملے اور لڑکے سے محبت بھی ہے اسی نیت سے


جواب :


باسمه تعالى
ياصاحب الزمان ادركنا
سلام عليكم


شیعہ لڑکے کا سنی لڑکی سے شادی کرنا مندرجہ ذیل دو شرطوں کے ساتھ درست ہے، شرعا کوئی حرج نہیں ہے


  1. لڑکی ناصبی نہ ہو کیونکہ ناصبی دائرئہ اسلام سے خارج اور نجس ہیں لہذا ناصبی کے ساتھ مسلمان کا نکاح جائز نہیں ہے اور نکاح سرے سے منعقد ہی نہیں ہوگا

  2. لڑکی کے ان اعمال اور عقائد کو نہ اپنائے جو شیعہ اعمال اور عقائد کے مسلمات کے خلاف ہوں نیز اولاد کا عقیدہ خراب ہونے کا اندیشہ نہ ہو

  3. بیشک ماں کا مقام بہت ہی بلند و بالا ہے لیکن تربیت اولاد میں ماں کا کردار ایک اہم مسئلہ ہے
    ماں کی گود اولاد کی پہلی درسگاہ ہے


شادی کے لیئے دعا اور وظیفہ :


  1. جب بھی اس لڑکی یا لڑکے کا سامنا ہو یا خیال دل میں آئے تو یہ ذکر پڑھیں :

  2. " اَسئَلُ اللہَ مِن فَضلِه "


    "میں اللہ سے اس کا فضل مانگتا ہوں"


    نیز اس ذکر کو کثرت سے پڑھتے رہیں


  3. سوره حشر کی تلاوت چالیس راتیں کرکے ( چلہ مکمل کرکے ) دعا مانگیں
    واضح رہے کہ سورہ حشر کے آخر کی چار آیتوں میں اسم اعظم ہے

  4. شب جمعہ چار رکعت نماز ( نماز صبح کی طرح دو رکعت دو رکعت کرکے ) پڑھیں، ہر رکعت میں سورہ حمد کے بعد سورہ حشر پڑھیں
    نماز مکمل کرکے دعا مانگیں

  5. شادی اور دوسری حاجات اور مزید دعا اور وظیفہ کے لئے نیچے دیۓ گئے جواب کو ملاحظہ فرمالیں


  1. shaadi me rokaawaten | jis ka koei rishta na aataa ho to wo keya kare ?

  2. kaaro-baar me kaamyaabi | naa kaami | rizq me barkat | tangi ke asbaab | mushkelaat se nikalne | haajat ki namaaz | doa | azkaar

تبصرہ :


ناصبی اس شخص کو کہا جاتا ہے جو اہل بیت رسول اور آپ کی آل (عليهم السلام) سے دشمنی رکھتا ہو یا ان کی توہین کرتا ہو یا ان کو برا کہتا ہو، اسی وجہ سے شیعہ سنیوں کی اکثریت کو ناصبی نہیں مانتے کیونکہ وہ اہل بیت اور آل نبی ( صلوات الله و سلامه عليهم ) سے محبت کرتے ہیں


شادی کے بارے میں سوال و جواب اور مفید معلومات حاصل کرنے کے لیئے "مینو" میں "شادی" کا شعبہ دیکھ لیں


والسلام

سید شمشاد علی کٹوکھری
خادم ادارئہ " دار العترت " عظیم آباد / پٹنہ - شعبئہ سوالات قم / ایران


۱۴ / رمضان المبارک / ۱۴۴۴ھ.ق

شب ولادت با سعادت کریم اہل بیت حضرت امام حسن مجتبی ( صلوات الله و سلامه عليهم )

رومن اردو سے اردو رسم الخط میں تبدیل

subscribe us on youtube

No comments:

Comment

.
WhatsAppWhatsApp par sawaal karen