roman urdu me padhne ke liae click here
سوال از : خواہر گرامی
سلام علیکم
مجھے دو مہینے پانچ روز تک ماہواری نہیں آئی (حیض نہیں آیا) دو ماہ پانچ روز کے بعد خون آیا لیکن بہت کم اور فاصلے سے، نماز اور روزہ کے لیئے میں کیا کروں ؟
تقلید : سیستانی صاحب
جواب :
باسمه تعالى
ياصاحب الزمان ادركنا
عليكم السلام و رحمةالله و بركاته
اگر خون ہو (مثلا پیپ نہ ہو) اور تین روز تک لگاتار (پےدرپے) جاری رہے اور بند نہ ہو اگرچہ رحم کے اندر ہو، تو حیض ہے (آپ کے لیئے نماز پڑھنا اور روزہ رکھنا حرام ہے، جائز نہیں ہے) اگر ایسا نہیں تو استحاضہ ہے لہذا اس صورت میں استحاضہ کے احکام جاری ہوں گے
توضیح المسائل میں تفصیل دیکھ سکتی ہیں
والسلام
سید شمشاد علی کٹوکھری
خادم ادارئہ " دارالعترت " عظیم آباد / پٹنہ - شعبئہ سوالات قم / ایران
۲۴ / رمضان المبارک / ۱۴۴۴ھ.ق
No comments:
Comment