roman urdu me padhne ke liae click here
سوال از : محترم جناب عمار صاحب / جرمن
سلام علیکم شمشاد بھائی
خیریت سے ہیں ؟
ایک بات آپ سے پوچھنی تھی میری والدہ گئیں تھیں ابھی عمرے پر انہوں نے وہاں پہ ویٹ ٹشو سے پوچھ لیا اس سے خوشبو نکلتی ہے
وہ کہ رہی تھیں اس میں کفارہ ہوتا ہے تو کیا ہم آپ کو پیسے بھیج دیں تو آپ وہاں پہ کفارہ کر سکیں گے؟ شاید بکرا ہوتا ہے یا جو بھی ہو اس کا کفارہ آپ کروا سکیں گے؟
پلیز مجھے بتائیئے گا
تقلید آیت اللہ سیستانی
شکریہ خدا حافظ
جواب :
باسمه تعالى
ياصاحب الزمان ادركنا
عليكم السلام و رحمةالله و بركاته
الحمدلله
آپ کی والدہ نے عمرے میں خوشبودار گیلا ٹشو پیپر استعمال کرلیا تو ان پر کفارہ واجب نہیں ہے
والسلام
سید شمشاد علی کٹوکھری
خادم ادارئہ "دارالعترت" عظیم آباد / پٹنہ - شعبئہ سوالات - قم / ایران
۶ / رمضان المبارک / ۱۴۴۴ ھ.ق
No comments:
Comment