roman urdu me padhne ke liae click here
سوال : از برادر محترم / سعودیہ
سلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
آپ خیریت سے ہوں گے انشاء اللہ
سوال : میں نے عمرہ کر لیا تھا تین مہینے پہلے لیکن طواف النساء نہیں کیا تھا
اب بغیر احرام کے حرم میں انٹری نہیں ملتی ہے کیا میں صرف طواف النساء کی نیت سے احرام باندھکر جا سکتا ہوں
جِس میں عمرہ نہ کرو تو....
ہو سکے تو آج جواب ارسال کریں ضروری ہے۔
شکریہ
یا احرام باندھنے کے بعد عمرہ کرنا ضروری ہے۔
تقلید : آغا سیستانی صاحب کی
جواب :
باسمه تعالى
ياصاحب الزمان ادركنا
عليكم السلام و رحمةالله و بركاته
الحمد لله
آپ احرام کے بغیر نہیں جا سکتے، مکہ مکرمہ میں داخل ہونے کے لیئے ضروری ہے کہ احرام باندھیں اور عمرہ کریں، پھر پہلے والا طواف النساء بھی کریں
نیچے دیۓ گئے جواب کا پڑھنا مفید ہے انشاءالله
والسلام
سید شمشادعلی کٹوکھری
خادم ادارئہ " دار العترت " عظیم آباد / پٹنہ - شعبئہ سوالات قم / ایران
۴ / رمضان المبارک / ۱۴۴۴ھ.ق
رومن اردو سے اردو رسم الخط میں تبدیل
No comments:
Comment