roman urdu me padhne ke liae click here
سوال از : محترم جناب کاشف صاحب / پاکستان
السلام علیکم قبلہ میرا سوال ہے کہ کیا روزے میں انہیلر یوز کر سکتے ہیں استهما کے مریض؟
کاشف فروم پاکستان
میں آیت الله سیستانی کا مقلد ہوں
جواب :
باسمه تعالی
یا صاحب الزمان ادرکنا
علیکم السلام و رحمة الله و برکاته
سانس کی تکلیف (جیسے دمہ) کے لیئے جو اسپرے و انہیلر استعمال کیا جاتا ہے اگر دوا کو صرف پھیپھڑوں کے اندر تک پہنچائے تو اس سے روزہ نہیں ٹوٹتا لیکن اگر اس کے مواد (اجزا ، ذرات) میں سے کچھ بھی معدے میں چلا جائے تو روزہ باطل ہو جاتا ہے۔
نیچے دی گئی ویڈیو دیکھنا مفید ہے انشاءالله
Roze ki haalat me naak | kaan | aankh me dawa daalne | kaajal lagaane | ghusl ka hukm
والسلام
سید شمشاد علی کٹوکهری
خادم ادارئہ دارالعترت عظیم آباد / پٹنہ - شعبئہ سوالات قم / ایران
یکم رمضان المبارک / ۱۴۴۴ ھ.ق
رومن اردو سے اردو رسم الخط میں تبدیل
No comments:
Comment