roman urdu me padhne ke liae click here
سوال از : محترم جناب شہاب صاحب / لکھنؤ
سلام عليكم و رحمة الله و بركاته،
جناب یہاں عصر اور عشا کی جماعت وقت فضیلت پر ہوتی نہیں، تو کیا جماعت کے ساتھ فورا پڑھ لیا کرے ؟
یا وقت فضیلت انتظار کرکے اکیلے پڑھے ؟
پلیز جواب ضرور دیجیئے گا
فی الحال جب سے آپ کا لینک دیکھا تھا ۵ فضیلت کے وقت الگ الگ پڑھتے ہیں،
شکریہ
تقلید : عالی جناب سیستانی صاحب
جواب :
باسمه تعالى
يا صاحب الزمان ادركنا
عليكم السلام و رحمةالله و بركاته
اول وقت میں فرادیٰ (اکیلے) نماز پڑھنے سے افضل و بہتر یہ ہے کہ جماعت کا انتظار کریں اور جماعت سے نماز پڑھیں لیکن جماعت کا انتظار کرنا فرادیٰ نماز سے افضل اس صورت میں ہے کہ وقت فضیلت کے اندر پڑھی جائے، اگر جماعت کا انتظار کرنا وقت فضیلت کے ضائع و فوت پر منتہی ہو تو اس صورت میں جماعت کے انتظار اور تاخیر سے نماز پڑھنے کی افضلیت ثابت نہیں ہے
تبصره :
- نماز عصر کا وقت فضیلت، زوال آفتاب کے تقریبا ایک گھنٹہ تیس منٹ (ڈیڑھ گهنٹے) کے بعد شروع ہوتا ہے
- اول وقت فضیلت و وقت فضیلت عام طور پر بیس (۲۰) یا اس سے زائد منٹ تک جاری رہتا ہے
- وقت فضیلت کا مطلب یہ ہے کہ اس کے وقت میں نماز پڑھنے کا ثواب تمام اوقات کے بنسبت کئی گنا ہے اور نماز کی فضیلت بہت زیادہ ہے
نماز عشا کا وقت فضیلت، وقت مغرب کے تقریبا پینتالیس (۴۵) منٹ بعد ہے
جس لینک کی طرف آپ نے اشارہ کیا ہے اس سے مراد شاید نیچے دی گئی ویڈیو ہے
5 waqt namaazon ki timing | aek saath padhna sunnat-e-rasul (s.a.w)
نیچے دیۓ گئے جواب کا پڑھنا مفید ہے انشاءالله
- namaaze maghrib wa aesha ke auqaat | dono namaazon ka aakheri waqt kaun sa hota hai ? | aadhi raat maalum karne ka tariqa
- sunniyon ke nazdik asr ke waqt me aekhtelaaf | sunni aelaaqe me auqaate namaaz maalum karne ka tariqah
- Shia | sunni olama ke nazdik kin auqaat me namaaz padhna makruh | mamnu hai ?
والسلام
سید شمشاد علی کٹوکھری
خادم ادارئہ "دار العترت" عظیم آباد / پٹنہ - شعبئہ سوالات قم / ایران
۲۳ / شعبان / ۱۴۴۴ ھ.ق
رومن اردو سے اردو رسم الخط میں تبدیل
No comments:
Comment