roman urdu me padhne ke liae click here
سوال از : محترم جناب بزمی صاحب / لکھنؤ
آقا سلام علیکم
لکھنؤ سے میں بزمی
مسئلے کا حل بتائیں
اگر کوئی نابالغ میت کو مس کرے تو قرآن و حدیث کی روشنی میں اس کا کیا حکم ہے ؟
والسلام
بخیر
شکریہ
جواب :
باسمه تعالى
ياصاحب الزمان ادركنا
عليكم السلام و رحمةالله و بركاته
نابالغ میت سے آپ کی مراد اگر نابالغ بچے کی میت ہے تو اس کی میت کو چھونے کے بعد غسل مَسِّ مَیِّت واجب ہے
اگر سوالیہ جملے سے آپ کی مراد یہ یے کہ اگر کوئی نابالغ بچہ، میت کو چھولے تو کیا حکم ہے ؟
اس کا جواب یہ ہے کہ نابالغ بچہ یا دیوانہ جب میت کو چھو لے تو، بچے کے بالغ یا دیوانے کے عاقل ہونے کے بعد ان پر غسل مس میت واجب ہو جائے گا کیونکہ نابالغ بچہ اور مجنون احکام شرعیہ کا مکلف نہیں ہوتا ہے البتہ اگر مُمَیِّز بچہ یا بچی غسل کرے تو اس کا غسل صحیح اور کافی ہے یعنی بالغ ہونے کے بعد دوبارہ کرنا ضروری نہیں ہے
تبصرہ :
- مردے کا پورا جسم ٹھنڈا ہونے کے بعد اور اس کو تین غسل دینے سے پہلے چھو لے تو غسل مس میت واجب ہوگا
- ممیز کا مطلب اچھے برے میں تمیز کرنے والا ہے لیکن یہاں " ممیز " سے مراد وہ نابالغ بچہ یا بچی ہے جس میں اتنی سوجھ بوجھ ہو کہ سمجھ سکے یہ میت ہے، اس کو چھونے کے بعد غسل کیا جاتا ہے اور کس طرح کیا جاتا ہے ؟
ملحوظ خاطر رہے کے اس کا معیار عمر نہیں، قوت تشخیص و سمجھ بوجھ ہے - جس شخص نے میت کو چھونے کے بعد غسل مس میت نہ کیا ہو تو اس کے لیئے حسب ذیل چند کام جائز ہیں :
- روزہ رکھنا
- مسجد میں ٹھہرنا و قیام کرنا
- جن آیات کی تلاوت کرنے سے سجدہ کرنا واجب ہے ان کو پڑھنا
- ہم بستری کرنا
واضح رہے کہ غسل مس میت واجب ہے خواہ میت مسلمان ہو یا کافر، لیکن اگر اس بات کو جان لے کہ میت ایسے مسلمان کی ہے جس کو غسل دے دیا گیا ہے تو اس صورت میں چھونے کے بعد غسل مس میت واجب نہیں ہے
اگر میاں بیوی دونوں یا ان میں سے کسی ایک نے میت کو لمس کیا ہو تو غسل کے بغیر جماع کر سکتے ہیں
واضح رہے کہ نماز پڑھنے اور قرآن کی آیات کو چھونے کے لیئے غسل کرنا ضروری ہے
آية الله سیستانی کے مقلدین کے لیئے غسل مس میت کرنے کے بعد وضو کی ضرورت نہیں ہے لہذا غسل کرنے کے بعد بغیر وضو کے نماز پڑھ سکتے ہیں اور کوئی بھی عبادت کر سکتے ہیں
نیچے دی گئی لینک میں جواب کا پڑھنا اور ویڈیو دیکھنا مفید ہے انشاءالله
- Murdah insaan ko chhune se ghusl hai lekin murda jaanwar ko chhune se keyun nahi ? ghusle may'yit aur mas'se may'yit ki hikmat | keya marte waqt aehtelaam hota hai ?
- May'yit ke ghusl me istemaal shuda paani aam gad'dhe ya naali me jaane diya jaa'ae ya ous ke liae alag ga'dha khoda jaa'ae ?
Ladki wa ladke ke baaligh hone ki alaamaten
والسلام
سید شمشاد علی کٹوکھری
خادم ادارہ " دار العترت " عظیم آباد / پٹنہ شعبئہ سوالات قم / ایران
یکم / شعبان / 1444 ھ.ق
رومن اردو سے اردو رسم الخط میں تبدیل
No comments:
Comment