roman urdu me padhne ke liae click here
سوال از : محترم جناب شاداب صاحب / لکھنؤ
سلام علیکم
اللہ کرے آپ اور آپکی فیملی خیریت سے رہے۔
جناب، آپ سے سوال ہے کہ اسلام یا شریعت میں پکچر دیکھنا جائز ہے یا نا جائز ہے؟
اج کل لکھنؤ میں شاہ رخ خان کی پکچر جس میں لڑکی کے جسم پر لباس نہ کے برابر ہے،
گندے ناچ گانا بھی ہے
کافی شیعہ حضرات بھی جا رہے ہیں،
ہیروئن کے جسم پر سنا ہے بےشرم، بے ہودہ ڈریس ہے
جائز ہے یا ناجائز
اسی نمبر پر جواب دیں
خدا حافظ
جواب :
باسمه تعالى
ياصاحب الزمان ادركنا
عليكم السلام و رحمةالله و بركاته
شکریہ
اگر پکچر سے آپ کی مراد "موشَن پکچر" ہے یعنی فلم جو سینیما وغیرہ میں دکھائی جاتی ہے تو اس حوالے سے عرض کردوں کہ :
فلم اچھی بھی ہوتی ہے اور بری بھی، کسی فلم کو دیکھنا جائز ہے یا ناجائز، اس کا انحصار اس میں موجود مواد پر ہے، اس کے موضوع اور مقصد کے اچھے یا برے ہونے پر منحصر ہے
اگر بےہودہ، غیر اخلاقی، بد کرداری، حیاسوز، ننگی اور شہوانی موضوعات پر بنائی گئی ہو اور اس میں عریانیت، بے ہودگی، فَحَّاشی، رقص، حرام گانا بجانا و میوزک اور بےلگام عشق و محبت کی نمائش ہو تو ایسی فلم دیکھنا حرام ہے، جائز نہیں ہے
کیونکہ ایسی فلموں کو دیکھنا قرآن، حدیث اور اسلامی تعلیمات کے مُنافی ہے
علاوہ ازیں ایک طرح سے اشاعتِ فحشا ہے اور ایسی فلمیں ہماری تہذیب، ثقافت اور اخلاقیات کو بری طرح متاثر کرتی ہیں
اور ماہرین کے مطابق ایسی فلموں کو دیکھنے کے خوفناک اور کئی منفی نتائج بھی ہیں
نیچے دیۓ گئے جواب کا پڑھنا مفید ہے انشاءالله
والسلام
سید شمشاد علی کٹوکھری
خادم ادارئہ "دار العترت" عظیم آباد / پٹنہ - شعبئہ سوالات قم / ایران
۱۸ / شعبان / ۱۴۴۴ ھ.ق
رومن اردو سے اردو رسم الخط میں تبدیل
No comments:
Comment