roman urdu me padhne ke liae click here
سوال از : محترم جناب تنویر علی صاحب / دہلی
سلام
کیا پانچویں شعبان امام سجاد (ع) اور جناب علی اکبر (ع) کی ولادت کی تاریخ ہے ؟
کیا امام سجاد (ع) کی ولادت پندرہویں جمادی الاول بھی ہے ؟
کیا جناب علی اکبر (ع) کی ولادت گیارہویں شعبان بھی ہے ؟
خلاصہ یہ کہ اس میں کنفیوژن کیوں ہے
اور صحیح معنوں میں کونسی تاریخ ہے مولا حسین (ع) کے دونوں بیٹوں کی ؟
آپ کے جواب کا منتظر.
شکرا.
جواب :
باسمه تعالى
ياصاحب الزمان ادركنا
عليكم السلام و رحمةالله و بركاته
امام سجاد (عليه السلام) کی تاریخ ولادت کے حوالے سے آپ کے سوال کا جواب دے دیا گیا ہے
نیچے دیۓ گئے جواب میں ملاحظہ فرما لیں
حضرت علی اکبر (عليه السلام) کی تاریخ ولادت با سعادت کے متعلق اجمالا عرض کردوں کہ قدیم مراجع و مصادر اور تاریخ کے اصل و بنیادی ماخذ میں آپ کی تاریخ ولادت کا کوئی ذکر نہیں ملتا
البتہ متاخرین میں سے معروف کتاب "مقتل الحسین عليه السلام" اور "علی اکبر عليه السلام" جو مقرم صاحب کی تالیف ہے، ان میں تاریخ ولادت گیارہ شعبان لکھی ہے
لہذا بنابر قول مقرم، گیارہ شعبان کو حضرت علی اکبر (عليه السلام) کی ولادت با سعادت ہوئی
- مقتل الحسين عليه السلام - ص ۲۵۵ - تالیف سید عبد الرزاق موسوی مُقَرَّم
- على اكبر عليه السلام - ص ۱۲ - تالیف سید عبد الرزاق موسوی مقرم - مطبوعہ حیدریہ نجف اشرف
والسلام
سید شمشاد علی کٹوکھری
خادم ادارہ "دار العترت" عظیم آباد / پٹنہ - شعبئہ سوالات قم / ایران
۱۱ / شعبان / ۱۴۴۴ ھ.ق
رومن اردو سے اردو رسم الخط میں تبدیل
No comments:
Comment