بهائی کی بیوی سے محبت ہوگئی ہے، کیا اس سے شادی کر سکتے ہیں ؟ - Edaara-e-darul itrat
Takhribe jannatul baqi ka seyaasi pas manzar Qabre hazrat Faatemah | aap ne kis ko apni namaaze janaaza me shirkat ki aejaazat nahi di ?

Wednesday, March 15, 2023

بهائی کی بیوی سے محبت ہوگئی ہے، کیا اس سے شادی کر سکتے ہیں ؟

roman urdu me padhne ke liae click here


سوال از : برادر محترم


سلام


جناب میرے ایک بھائی اور بھابھی کا رشتہ ٹھیک ٹھاک چل رہا تھا بیچ بیچ میں ان لوگوں میں ٹکڑاؤ ہوا کرتے تھے اور میرے بھائی اکثر گالی بکتے تھے ان کو یا ان کے گھروالوں کو اور بہت بدتمیزی کرتے اور کچھ بار تو ہاتھ بھی اٹھایا اس سے بھابھی اپنے میکے چلی جایا کرتی تھی کافی مہینو کے لیئے .پھر میں نے بھابھی کو سمجایا کہ جیسا بھی ہے رشتہ رکھیئے اسے طلاق تک نہ پہنچنے دیجیئے کچھ مہینے پہلے میرے بھائی نے پھر ہاتھ اٹھایا بھابھی پہ تو ہم نے بھی کہا کہ جلد بازی میں طلاق کا فیصلہ مت لیجیئے ایسے ہی میری اور ان کی بات چیت بڑھتی گئی پھر پتا نہیں ہم دونوں کو کب ایک دوسرے سے محبت ہو گئی اب انکا ۳ مہینے بعد رشتہ سورٹ( مرتب ) ہوا ہے وہ پھر اپنی سسرال گئی ہے لیکن وہ مجھ سے چاہتی ہے میں ان سے دور نہ جاؤں اور ان کے ساتھ رہو ں اور کچھ سال میں سیٹل ہوکے ان سے شادی کر لوں . وہ صرف ایک کمپرمائز کے چلتے رہ رہی ہے اپنی سسرال میں اور اپنے ایک چھوٹے بچے کی خاطر، وہ مجھ سے کہتی ہے تم دور گئے تو ہم مر جائیں گے اور جی نہیں پائیں گے .مجھ سے بولتی ہے تم جلدی سے سیٹل ہو جاؤ پھر شادی کر لیں گے اور انہیں طلاق دے دیں گے مجھے بتائیئے میں اس وقت کیا کروں کیونکہ مجھے بھی ان سے اٹیچمنٹ ( جذباتی وابستگی ) ہو گیا ہے اور میں یہ بھی سوچتا ہوں کہ وہ مجھ سے عمر میں بڑی ہے تو اس رشتے کے لیئے کیسے سب مانیں گے


آپ سے درخواست ہے کہ میری ڈیٹیل ہائیڈ ( پوشیدہ ) کر دی جائے


Regards,
Mohd | wai...@yahoo.in


جواب :


باسمه تعالى
ياصاحب الزمان ادركنا
عليكم السلام و رحمة الله و بركاته


جو آپ نے لکھا ہے اس کے مطابق آپ نے اپنے بارے میں پوچھا ہے کہ میں کیا کروں ؟ بھائی اور بھابھی کے بارے میں نہیں پوچھا ہے کہ ان کی ازدواجی زندگی مشکل میں ہے اس کو کیسے ختم یا کم کیا جائے؟


لہذا بھائی اور بھابھی کی مشکلات اور راہ حل کو نظر انداز کرتے ہوئے بس اتنا عرض کردوں کہ اس حوالے سے نیچے دی گئی ویڈیو ملاحظہ فرما لیں


اصل جواب سے پہلے یہ بتادوں کہ قرآن اور احادیث میں خدا اور معصومین (صلوات الله وسلامه عليهم) نے تمام مردوں اور عورتوں کو تعلیم دی ہے کہ کسی غیر محرم مرد اور عورت سے غیر ضروری بات نہ کرنا اور ضروری بات کرتے وقت نرم لہجہ نہ اختیار کرنا کیونکہ جب بھی مرد، غیر محرم عورت سے مخصوصا عورت، غیر محرم مرد سے نرم لہجہ اپناتی ہے یا لچک دکھاتی ہے تو بہت سی خرابیاں اور فتنے جنم لیتے ہیں، دونوں ڈیپریشن یا اضطرابی کیفیت سے دوچار ہوتے ہیں، دنیا میں مختلف قسم کی پریشانیوں میں گرفتار و مبتلا رہتے ہیں اور اخروی نقصان و عذاب کا بھی باعٹ ہے


اسلامی تعلیمات اور قوانین کی رعایت نہ ہو تو خود کو نقصان پہنچے گا


ان کا ایک مصداق آپ دونوں ہیں


روایات کے مطابق جن عورتوں کے شوہر موجود نہ ہوں ان کے پاس نہ جاؤ کیونکہ شیطان تمہاری رگوں میں خون کی طرح دوڑتا ہے


آپ کے متعلق آپ کے سوال کا جواب :


شرعی حکم :


آپ دونوں کا نکاح (خواہ دائمی یا وقتی) کرنا حرام ہے، شرعا جائز نہیں ہے البتہ بھائی کی بیوی اپنے شوہر سے طلاق لے لے یا بھائی کا انتقال ہو جائے (خدا نہ کرے) تو بھائی کی بیوی سے عدت کی مدت مکمل ہونے کے بعد نکاح کرسکتے ہیں


واضح رہے کہ عورت کے لیئے کسی مرد کے نکاح میں ہوتے ہوئے طلاق یا شوہر کی موت کے بغیر اور عدت گزرنے کے پہلے دوسرے مرد سے نکاح کرنا حرام ہے


اخلاقی اعتبار سے جواب :


اخلاقی اعتبار سے اور سماجی و اجتماعی مشکلات، خرابیوں، برائیوں، فتنوں،جھگڑوں، فسادات، بدنامی و رسوائی، ناکامی، جدائی، منفی نتائج، بھائی سے دشمنی و بغض و کینہ اور عمر کے فرق وغیرہ پر توجہ مرکوز کرتے ہوئے آپ دونوں کا شادی کرنا مناسب نہیں، ایسی شادی دونوں کی مصلحت میں نہیں ہے


عشق کا علاج :


آپ نے فرمایا کہ جذباتی وابستگی ہو گئی ہے، اس بارے میں نیچے دی گئی لینک ضرور ملاحظہ کر لیں


  1. Mai aek ladke se peyaar karti hun lekin wo mujhe nahi chaahta, keya karun ?

  2. keya ladki kisi ladke se shaadi ke liae doa kar sakti hai ? | mohabbat | facebook waghaiyrah ki shaadi ke noqsaanaat

  3. mere shauhar dusri ladki se raabete me hain oun ka dil jitne ke liae doa | hal ki raah keya hai ?

  4. Miya biwi me aekhtelaaf wa naachaaqi ho jaa'ae to keya karen ?


والسلام

سید شمشاد علی کٹوکھری
خادم ادارئہ "دار العترت" عظیم آباد / پٹنہ - شعبئہ سوالات قم / ایران


۲۱ / شعبان / ۱۴۴۴ ھ.ق

رومن اردو سے اردو رسم الخط میں تبدیل، سوال کے بعض الفاظ ترجمہ کے ساتھ

subscribe us on youtube

No comments:

Comment

.
WhatsAppWhatsApp par sawaal karen