roman urdu me padhne ke liae click here
سوال از : محترم جناب تنویر علی صاحب (دہلی)
سلام
کیا پانچویں شعبان امام سجاد (ع) اور جناب علی اکبر (ع) کی ولادت کی تاریخ ہے ؟
کیا امام سجاد (ع) کی ولادت پندرہویں جمادی الاول بھی ہے ؟
کیا جناب علی اکبر (ع) کی ولادت گیارہویں شعبان بھی ہے ؟
خلاصہ یہ کہ اس میں کنفیوژن کیوں ہے
اور صحیح معنوں میں کونسی تاریخ ہے مولا حسین (ع) کے دونوں بیٹوں کی ؟
آپ کے جواب کا منتظر.
شکرا.
جواب :
باسمه تعالى
ياصاحب الزمان ادركنا
عليكم السلام و رحمةالله و بركاته
مختصر جواب :
امام علی بن حسین یعنی امام سجاد (عليهما السلام) کی تاریخ ولادت میں اقوال مختلف ہیں، لیکن زیادہ مشہور یہی ہے کہ آپ کی ولادت با سعادت پانچ شعبان کو ہوئی
قدرے تفصیلی جواب :
امام سجاد (عليه السلام) کی ولادت با سعادت کے حوالے سے مورخین اور سیرت نگاروں کی آراء و اقوال مختلف و متعدد ہیں
مورخین اور علماء کے اقوال کی چھان بین اور تَتَبُّع کیا تو مجھے چھہ اقوال ملے، ان تمام اقوال کا ماحصل درج ذیل ہے :
- پندرہ جمادی الاولی تاریخ پیدائش ہے :
- مَسَارُّ الشِّيعَة فِى مُختَصَرِ تَوَارِيخِ الشَّرِيعَة - ص ۵۳ - تالیف شیخ مفید
- "جُنَّةُ الاَمَانِ الوَاقِيَة وَ جَنَّةُ الاِيمَانِ البَاقِيَة" معروف بہ مصباح کفعمی - ص ۵۱۱ - تالیف ابراهیم بن علی کفعمی
- پندرہ جمادی الثانی کو ولادت ہوئی :
- اِعلامُ الْوَریٰ بِاَعلامِ الْهُدیٰ - جلد ۱ - ص ۴۸۰ - تالیف شیخ طبرسی - ناشر الحديثة
- بِحار الانوار - جلد ۴۶ - ص ۱۲ - ناشر مؤسسة الوفا
- پانچ شعبان کو ہوئی :
- اَلدُّرُوسُ الشَّرعِيَّة فِى فِقهِ الاِمَامِيَّة - جلد ۲- ص ۱۲ - تالیف شہید اول
- اَلفُصُولُ المُهِمَّة فِى مَعرِفَةِ الاَئِمَّة - ج ۲ - ص ۸۵۴ و ۸۵۳ - تالیف علی بن محمد بن احمد مالکی مکی - ناشر دارالحدیث
- سات شعبان کو ہوئی :
- آٹھ شعبان کو ہوئی :
- نو شعبان کو ولادت با سعادت ہوئی :
- رَوضَةُ الوَاعِظِين وَ بَصِيرَةُ المُتَّعِظِين - ج۱ - ص ۲۰۱ - تالیف ابو علی محمد بن احمد فتال نیشابوری - ناشر القديمة
- مَنَاقِب آل ابی طالب - ج ۴ - ص ۱۷۵ - تالیف ابو جعفر محمد بن علی بن شهر آشوب مازندرانی - ناشر دارالاضواء
شیخ مفید لکھتے ہیں :
جمادی الاولی کے نصف (وسط، درمیان یعنی پندرہ جمادی الاولی) سنہ ۳۸ ہجری کو سیدنا ابو محمد علی بن حسین زین العابدین (عليه و آبائه السلام ) کی ولادت ہوئی
"وهو يوم شريف، يستحب فيه الصيام والتطوع باالخيرات"
"یہ ایک مقدس و باشرف دن ہے، اس دن روزہ رکھنا اور اپنی خوشی سے نیک کام کرنا مستحب ہے"
شہید اول لکھتے ہیں :
امام ابو محمد زین العابدین علی بن حسین (عليهما السلام) پانچ شعبان کو پیدا ہوئے
بحار الانوار - ج ۴۶ - ص ۱۵ - ناشر مؤسسة الوفا
بحار الانوار - ج ۴۶ - ص ۱۵ - ناشر مؤسسة الوفا
ابو علی فَتَّال نیشابوری لکھتے ہیں :
"كَانَ مَوْلِدُ عَلِيِّ بْنِ الْحُسَيْنِ ع ... لِتِسْعٍ خَلَوْنَ مِنْ شَعْبَانَ ..."
"نو شعبان کا دن ختم ہونے کے بعد امام سجاد (عليه السلام) ... کی ولادت ہوئی ..."
آپ نے ملاحظہ فرمایا کہ امام سجاد (عليه السلام) کی تاریخ ولادت کے حوالے سے اقوال مختلف ہیں :
پندرہ جمادی الاولی، پندرہ جمادی الثانی، پانچ شعبان، سات شعبان، آٹھ شعبان اور نو شعبان
چھہ قول ہیں، جس میں اَصَح یعنی زیادہ صحیح و معتبر قول، پندرہ جمادی الاولی اور پانچ شعبان ہے اس لیئے کہ ان دونوں قول کی صحت کے زیادہ سے زیادہ تاریخی قرائن پائے جاتے ہیں مگر امامیہ (شیعوں) کے نزدیک مشہور یہ ہے کہ پانچ شعبان کو پیدائش ہوئی
راجح قول یہی ہے کیونکہ مصادر و مراجع میں اکثر و ماخوذ یہی ہے کہ آپ کی ولادت با سعادت پانچ شعبان مکرم کو ہوئی
تبصرہ :
حضرت علی اکبر (عليه السلام) کی تاریخ ولادت کے حوالے سے جواب ملاحظہ فرمانے کے لیئے نیچے دی گئی سرخی دبائیں
کنفیوژن کے تعلق سے جواب، نیچے دیۓ گئے سوال-جواب میں ملاحظہ فرما لیں
والسلام
سید شمشاد علی کٹوکھری
خادم ادارہ "دار العترت" عظیم آباد / پٹنہ - شعبئہ سوالات قم / ایران
۶ / شعبان / ۱۴۴۴ ھ.ق
رومن اردو سے اردو رسم الخط میں تبدیل
No comments:
Comment