roman urdu me padhne ke liae click here
سوال از : محترم جناب سید ناصر عباس جعفری صاحب / کلکتہ
سلام عليكم
کیا حج کا کفارہ، قربانی کے بکرے کی نیاز ( کھانا کرکے ) مومنین کو کھلایا جاسکتا ہے ؟
جواب :
باسمه تعالى
ياصاحب الزمان ادركنا
عليكم السلام و رحمةالله و بركاته
حج کا کفارہ ہو یا عمرے کا، بکرے کو ذبح کرنے کے بعد اس کا پورا گوشت فقرا اور مساکین میں تقسیم کرنا ضروری و لازم ہے
واضح رہے کہ کفارے کی قربانی صرف محتاجوں کا حق ہے، نہ خود کھا سکتے ہیں اور نہ غنی کو کھلا سکتے ہیں
والسلام
سید شمشاد علی کٹوکھری
خادم ادارہ " دار العترت " عظیم آباد / پٹنہ شعبئہ سواالات قم / ایران
2 / شعبان / 1444ھ.ق
رومن اردو سے اردو رسم الخط میں تبدیل
No comments:
Comment