roman urdu me padhne ke liae click here
سوال از : برادر محترم
سلام علیکم جناب
میں اپنی بیوی کو ڈاکٹر کے یہاں دکھا رہا ہوں
اور بیوی کو میری 11 دن کی مدت ہو گئی ابھی صاف نہیں ہوا
توکیا غسل کر کے بچے کے لیئے ساتھ رہ سکتے ہیں ؟
ڈاکٹر نے یہی 2 دن ساتھ رہنے کو بولا ہے اوولیشن ڈے (بیضہ دانی کا دن) بتایا ہے
جواب :
باسمه تعالى
ياصاحب الزمان ادركنا
عليكم السلام و رحمةالله و بركاته
حیض کی مدت کم سے کم تین دن اور زیادہ سے زیادہ دس دن ہے
آپ کی بیوی کا حیض اپنی پوری مدت یعنی دس دن میں ختم ہو گیا اور عادت کے ایام کے بعد دس دن سے بھی زیادہ بڑھ گیا لہذا دس روز کے بعد جو خون آئے وہ حیض نہیں ہے
اس کے پیش نظر بیوی اپنے مخصوص عضو کو صحیح طریقے سے دھو لے تو غسل سے قبل ہم بستری کر سکتے ہیں اگرچہ بہتر یہ ہے کہ غسل کے بعد ہم بستری کریں
خدا آپ کو بحق حضرت ابوطالب (عليه السلام) صالح اولاد عطا کرے
تبصرہ :
اوولیشن یعنی بیضہ دانی سے انڈے کے نکلنے و خارج ہونے کا عمل
والسلام
سید شمشاد علی کٹوکھری
خادم ادارہ " دارالعترت " عظیم آباد / پٹنہ شعبئہ سوالات قم / ایران
26 / رجب / 1444ھ.ق
تاریخ رحلت مومن قریش، حامی رسول، محسن اسلام اور پدر امیر المومنین علی حضرت ابوطالب (سلام اللہ عليهم)
رومن اردو سے اردو رسم الخط میں تبدیل
No comments:
Comment