قاسم سلیمانی اور ابو مہدی کو شہید کر دیا گیا لیکن ان کا جرم کیا تها ؟ - Edaara-e-darul itrat
Takhribe jannatul baqi ka seyaasi pas manzar Qabre hazrat Faatemah | aap ne kis ko apni namaaze janaaza me shirkat ki aejaazat nahi di ?

Tuesday, January 3, 2023

قاسم سلیمانی اور ابو مہدی کو شہید کر دیا گیا لیکن ان کا جرم کیا تها ؟

roman urdu me padhne ke liae click here


◾ بسم الله الرحمن الرحیم ◾


قاسم سلیمانی اور ابو مہدی کو شہید کر دیا گیا لیکن ان کا جرم کیا تها ؟


ایک ہفتہ قبل آج ہی یعنی روز جمعہ دونوں مجاہدین کو ایک مجرمانہ حملے میں مظلومانہ شہید کردیا گیا اسی مناسبت سے مذکوره عنوان کے پیش نظر کچھ حقائق بیان کرنے کی کوشش کی گئی ہے


دشمنوں کی نظر میں مندرجہ ذیل گناه و جرم کی وجہ سے دونوں مجاہدین کو ان کے ساتهیوں سمیت شہید کر دیا گیا :


  1. سچا اور حقیقی مسلمان ہونا

  2. مومن ہونا

  3. محب محمد وآل محمد (صلوات الله عليهم) ہونا

  4. اخلاص نیت

  5. شجاع ہونا (میدان چھوڑ کر بھاگتے نہیں تھے)

  6. بصیرت، سیاسی شعور اور دانشمندی

  7. دشمن شناسی

  8. عوامی ہونا (یہ سب کے تھے اور سب ان کے تھے)

  9. قوم و ملت کو بیدار کرنا

  10. اسلام و مسلمین کے ساتھ خیانت نہ کرنا

  11. مظلومین کی حمایت

  12. مسلمانوں کو متحد کرنا

  13. مسلمانوں کو ذلت و خواری سے بچانا

  14. ڈکٹیٹر صدام ... کی طرف سے ایران پر مسلط کردہ 8 سالہ جنگ میں زبردست مجاہدت

  15. امریکہ، اسرائیل اور تمام دشمنان اسلام کو للکارنا

  16. قبلئہ اول "قدس شریف" کو غاصب اسرائیل کے قبضہ سے آزاد کرانے کے لئے ان تھک و سخت کوشش و تلاش کرنا

  17. عراق، سوریہ ... میں مزارات اور دیگر مقدس مقامات کی حفاظت

  18. عراق میں ہندوستانی نرسوں کو داعش کے چنگل سے رہا کروانا ...

  19. سنی تنظیم "حماس" کو اس طرح مضبوط کرنا کہ حماس کے نوجوانوں نے چهتیس (36) روزہ جنگ میں اسرائیلی فورسز کے ناکوں چنے چبوا دیئے

  20. مظلوم یمن پر تمام عالم کفر و نفاق خصوصا آل یہود و آل ابو سفیان ... کی مسلط کردہ جنگ میں "انصار اللہ" کی مدد کرنا

  21. غاصب اور دشمن اسلام و مسلمین، اسرائیلی حکومت کے خلاف تینتیس (33) روزہ جنگ میں "حزب اللہ" کی اس طرح مدد کی کہ حزب اللہ کے سپاہیوں نے اسرائیل کو لوہے کے چنے چبوا دیئے

  22. خونخوار اور جانوروں سے بدتر یعنی دہشت گرد گروہ داعش ... سے عراق و سوریہ ... کو بچانا

  23. (ڈوبتے جہاز و سفینہ کو بچانا انتہائی مشکل کام ہے، کبھی کبھی بچانے والا خود بھی اس کے ساتھ ڈوب جاتا ہے


    ملک عراق و سوریہ ... کا سفینہ ڈوبتا ہوا نظر آرہا تھا اس لئے کہ ساری دنیا ان دہشت گردوں کی مدد کر رہی تھی، اس ڈوبتے ہوئے سفینہ کو قاسم سلیمانی اور ابو مہدی ... رضوان الله تعالى عليهم جیسے ناخدا نے بچایا)


  24. داعش، امریکہ و اسرائیل اور سعودیہ ... کی اولاد ہے، اس کا اصل ہدف خود ساختہ خلافت اسلامی کا قیام تھا اور اس اسلامی خلافت کے ذریعے علاقے پر امریکہ اور اسرائیل ... اپنا تسلط قائم رکھنا چاہتے تھے

  25. ہر ملک افریقا، سعودیہ، بر صغیر مخصوصا ہند و پاک، ایران حتی یورپ و لندن ... کے لئے ان کا الگ الگ نہایت خطرناک اور تباہ کن منصوبہ و نقشہ تھا، اس حقیقت کو ان کے بنائے ہوئے ملکوں کے نقشوں میں بوضوح دیکھ سکتے ہیں


    ان تمام ملکوں اور دنیا کو داعش جیسے وحشی و دہشت گرد گروہ کے بہت بڑے خطرات سے بچا لیا


    اس خود ساختہ خلافت (داعش : دولت، اسلامی، عراق، شامات = شام) کے سرغنہ ابوبکر بغدادی کی جو بیعت نہیں کرتا تھا اس کی گردن اڑا دی جاتی تھی یا نذر آتش کر دیا جاتا تھا ...


  26. غیر مسلم جیسے مسیحی و یہودی مخصوصا ایزدی فرقے کو داعش کے شر سے بچانا

  27. (داعش کے ہاتھوں ایزدی فرقے کی نسل کشی کی جارہی تھی. تکفیری، دہشت گرد گروہ داعش قتل عام، جنسی زیادتی اور دیگر جرائم کا ارتکاب کرکے ایزدی فرقے کو پوری طرح نابود کر دینے کی کوشش کر رہا تھا


    اس فرقے کی خواتین، بچوں اور مردوں کے خلاف انتہائی گھناؤنے جرائم کا ارتکاب کر رہا تھا


    ان کی اور دوسرے مذاہب و ادیان کے ماننے والوں حتی سنی خواتین اور لڑکیوں کو بےتحاشہ اجتماعی جنسی زیادتی کا نشانہ بناکر اسرائیلیوں ... کے ہاتھوں فروخت کر دیتے تھے)


  28. شیعہ و سنی کے درمیان دشمن کی سامراجی سازش کو ناکام کرنا اور داعش کی درندگی سے برادران سنی کو بچانا

  29. مثال کے طور پر صرف ایک مورد پر اکتفا کیا جارہا ہے؛ سوریہ میں شہر "حلب" کی اکثریتی آبادی سنی مسلمان کی ہے، اس پر تکفیریوں کا قبضہ تھا، یہاں جہاں تک ممکن تھا وہ سنیوں کا قتل عام کر رہے تھے اور یہاں کے لوگوں کی عزت و آبرو کو نشانہ بنا رہے تھے


    جو کام ایزدی عورتوں اور لڑکیوں ... کے ساتھ کیا وہی سنی لڑکیوں اور عورتوں کے ساتھ کر رہے تھے، حتی دوسرے ملکوں مخصوصا بعض عرب ملکوں سے ان کے لئے سنی لڑکیوں کی سپلائی و فراہمی کی جارہی تھی ... اس کا نتیجہ یہ ہوا کہ ان ملکوں میں ان کی اولاد کے تعلق سے ایک بحران ہے، بہت سارے بچوں کے باپ کا پتا ہی نہیں، یہی حال عراق کے بعض سنی علاقوں کا ہے


    شہر "حلب" شام کا دوسرا بڑا شہر ہے، یہاں کی آبادی "دمشق" کے بعد بڑی آبادی اور پوری طرح سنی آبادی تھی، یہاں کی صنعتوں کی وجہ سے ایک خوشحال آبادی تھی اور ان کی یہ خوشحالی تکفیریوں نے لوٹ لی۔ نقصان سنیوں کا ہوا لیکن دوسرے ملک کے سنی یہ سمجھ رہے تھے کہ یہ سب شیعوں کے ساتھ ہو رہا ہے


    جب یہ شہر آزاد کرا کر سنیوں کو واپس کردیا گیا تو امریکہ، یورپ اور عربی و عبری پروپیگنڈہ مشینری نے حلب شہر کی آزادی کے لڑنے والے مجاہدین بزرگ کی جنگ کو شیعہ سنی جنگ کا رنگ دینے کی بھرپور کوشش کی، حالانکہ یہاں لڑی جانے والی جنگ اس شہر کی سنی آبادی کی آزادی کی جنگ تھی۔ مجاہدین اسلام نے اس جنگ کو شیعہ سنی و مذہبی رنگ دینے سے بچا لیا


    جب بعض سنی علماء سے ان کی درندگی دیکھی نہیں گئی اور ان کے ضمیر نے جھنجھوڑا تو فتوی دیا کہ داعش کے خلاف جنگ کرنا واجب ہے، بے رحمی سے ان علما کی بھی گردن اڑا دی گئی ...


    مختصر یہ کہ ان کی درندگی پر انسانیت شرمسار تھی اور ہے


    ان کی درندگی و ہولناکی کو زبان بیان کرنے سے عاجز ہے اور قلم لکهنے سے قاصر۔ لیکن یہاں بیان کرنے کے لائق صرف ایک واقعہ بیان کیا جا رہا ہے :


    وحشی گروه داعش نے ایزدی خاتون کو اسیر بنایا اور اس کو مسلسل جنسی زیادتی و تشدد کا نشانہ بنایا اور تین دن تک بهوکا پیاسا رکها پهر ایک پلیٹ چاول کے اندر کباب رکھ کر اس کے سامنے رکھ دیا، یہ بیچاری بهوکی تهی چاول اور کباب کها لیا، اس کے بعد اس سے بتایا گیا کہ جو کباب تم نے کهایا ہے وه تمہارے ایک سالہ بچے کے گوشت کے بنے تھے ...


    اس طرح کے واقعات بے شمار ہوئے ہیں، کباب کھلانے کے بعد ماؤں کو ایسی ویڈیو دکهائی جاتی تهی جس میں ان کے کمسن بچوں کو ذبح اور ٹکڑے ٹکڑے کرنے کے بعد ان کے گوشت کا کباب بنانے کا منظر ہوتا تها


    ظلم کی انتہا ہو گئی، ایسے دلخراش واقعات اور لرزه خیز واردات پر انسانیت کراه رہی ہے


    لبنان کے حزب الله، افغانستان کے فاطمیون، پاکستان کے زینبیون، عراق کے حشد الشعبی (رضاکار سپاه) و بدریون، سوریہ کے رضا کار سپاہی، مدافعین حرم اور قاسم سلیمانی و ابومہدی جیسے مجاہدین کا مقابلہ و سامنا داعش اور ان جیسے بهیڑیا صفت گروه سے تها


    (خدا ایسے شجرۂ خبیثہ و ملعونہ کو بالکل سے نابود و ختم کر دے)


    نہایت افسوس کی بات یہ ہے کہ شروع میں تقریبا %98 سنیوں نے داعش وغیره کی حمایت کی تھی یہاں تک کہ بعض علما نے ابوبکر بغدادی کو مبارکبادی کا خط بهی لکھا اور ایسے دہشت گرد و فاسق و فاجر کی بیعت کا اعلان بھی کیا


    یہ سب اہل بیت عصمت و طہارت (صلوات الله عليهم) کے آستانہ سے دوری کا نتیجہ ہے


  30. دونوں عظیم مجاہدین قاسم سلیمانی اور ابو مہدی (رضوان الله عليهم) کے خون کی برکت سے جدید ٹکنالوجی اور وسائل و اسلحہ سے لیث امریکی اڈہ "عین الاسد" کو "عین الجسد" بنا دیا گیا

  31. جس ملک کو شکست دینا ناقابل یقین بات لگتی تھی اس کو ذلت آمیز شکست ہوئی


    اس وقت امریکہ دنیا کے سامنے رسوا ہوچکا ہے، اپنی رسوائی پر پردہ ڈالنے کے لئے احمق ٹرمپ نے کہا وہاں کچھ بھی نہیں ہوا


    عجیب جھوٹ ہے اگر کسی جگہ ایک کیپسول پھٹ جاتا ہے تو چند میٹر تک خرابی نظر آتی ہے لیکن وہاں 13 میزائیل پهٹنے سے کوئی نقصان نہیں ہوا ؟!!!
    دنیا والے اس شخص کی حماقت دیکھیں


    یقینا ان کی شہادت صہیونی حکومت کے زوال اور امریکہ کی داداگیری کے خاتمے کا آغاز ہے


    اسی بنا پر دشمن کہ رہا ہے :


    " مردہ (شہید) قاسم سلیمانی، زندہ سے زیادہ خطرناک ہے"


    توجہ فرمائیں امام حسین (عليه السلام) کے ادنی سپاہی کے خون کا اتنا اثر ہے اور ان کی شہادت کا اتنا خوف ہے تو جو "سید الشہدا" (امام حسین علیه السلام) ہے، دشمن کے دلوں میں ان کا خوف کتنا ہوگا ؟ اور ان کے خون کی تاثیر کتنی ہوگی ؟


    البتہ اس پر توجہ رہے کہ امریکہ آج کل زخمی سانپ کی طرح ہے، اس سے ہوشیار رہنا بہت ضروری ہے


    شہید سلیمانی اور ابو مہدی نے جوانوں کو مقاومت اور مجاہدت کی تربیت دیکر ہزاروں افراد کو مقاومت کے میدان میں اپنا وارث بناکر چلے گئے، اس وقت تقریبا ہر جوان قاسم سلیمانی و ابو مہدی ہے، دونوں مقاومت کا درخشان ستاره ہیں


    دشمنوں اور آل ابوسفیان و آل بنو امیہ کی نظر میں دونوں مجاہدین اسلام کے یہ بعض ظاہری گناہ ہیں جس کی وجہ سے آپ کو دہشت گرد کہا جارہا ہے


    آپ کی شہادت کو ہلاکت سے تعبیر کیا جارہا ہے، جب کہ سنی تنظیم "حماس" کے رہنما و سربراہ "جناب اسماعیل ہنیہ" نے آپ کو شہید قدس کہا ہے


    اور آپ کی شبیہ بگاڑ کر پیش کرنے کی ناکام کوشش کی جارہی ہے


    شبیہ کو بگاڑ کر بدنام کرنے کا بیڑہ آل سعود کے وظیفہ خوار کٹھ ملا اور اس کے پالتو کتوں نے اٹھایا ہے


    آل سعود ... امریکہ کے غلام اور وفادار کتے ہیں اور یہ کٹھ ملا آل سعود کے غلام و کتے ہیں، جب یہ کہتے ہیں فلاں جگہ نہ جاؤ تو دم ہلاتے ہوئے نہیں جاتے ہیں، جب کہتے ہیں مجاہد اسلام کو شہید نہ کہو تو نہیں کہتے ہیں ... ذلت و خواری کی حد ہوگئی


    " لَقَد كَانَ فِى قَصَصِهِم عِبرَةً لِاُولِى الاَلبَاب ... "


    "بتحقیق ان کے قصوں میں عقل رکھنے والوں کے لئے عبرت ہے ..."


    (یوسف 111)


والسلام

سید شمشاد علی کٹوکھری


14 / جمادى الاولى / 1441ھ.ق

subscribe us on youtube


Recommended

  • جنرل قاسم سلیمانی اور ابومہدی کی شہادت ایک عہد کا خاتمہ
  • No comments:

    Comment

    .
    WhatsAppWhatsApp par sawaal karen