roman urdu me padhne ke liae click here
سوال از :خواہر گرامی
السلام علیکم
جناب میں نے اپنے شوہر سے طلاق لینے کا ارادہ کیا ہے کیونکہ ہم دونوں کے بیچ حالات ٹھیک نہیں رہتے ہیں اور کئی بار مجھ پر ہاتھ بھی اٹھایا گیا ہے، جناب مجھ سے زنا بھی ہو گیا ہے، طلاق اس لیئے نہیں لے رہی ہوں کیونکہ زنا ہوا یے لیکن مجھ پر پہلے سے بہت گندے الزام لگائے گئے ہیں، میرے گھر والوں سے بہت بار بدتمیزی ہوئی ہے، اور طلاق کا ارادہ میں نے پہلے ہی کرلیا تھا
میرا سوال یہ یے کہ کیا اب میں اپنے شوہر کو طلاق دے سکتی ہوں ؟
کیا توبہ کرکے اس انسان کے ساتھ نکاح کر سکتی ہوں جس کے ساتھ زنا ہوا یے ؟
آقا سیستانی کی تقلید میں ہوں
اور میرا نام یا نمبر شیئر مت کیجیئے گا
جناب میں چاہتی ہوں آپ اس کا جواب جلدی ہی دے دیں
جواب :
باسمه تعالى
ياصاحب الزمان ادركنا
عليكم السلام و رحمةالله و بركاته
جہاں تک اصل سوال کا تعلق ہے تو اس کا جواب یہ ہے کہ آپ شوہر کو طلاق نہیں دے سکتی ہیں بلکہ لے سکتی ہیں کیونکہ طلاق کا حق شوہر کو ہے
زانی سے نکاح نہیں کر سکتی ہیں اس لیئے کہ احتیاط واجب کے بمطابق شوہردار عورت سے زنا ابدی و دائمی حرمت کا سبب ہے یعنی اس (زانی) سے نکاح کی حرمت ہمیشہ (عمر بھر) کے لیئے ہے
اس مسئلے کا شرعی حل :
اس مسئلے میں آية الله شبيرى زنجانى یا آيةالله مکارم شیرازی سے رجوع کر سکتی ہیں کیونکہ ان دونوں آیات کرام کے نزدیک شوہردار عورت سے زنا ابدی حرمت کا باعث نہیں ہے لہذا طلاق لینے اور طلاق کی عدت کی مدت گزارنے کے بعد اس شخص (زانی) کے ساتھ نکاح کر سکتی ہیں
واضح رہے کہ آیت الله سیستانی نے احتیاط واجب کہا ہے اس کا مطلب یہ ہے کہ یہ فتوی نہیں ہے یعنی اس مسئلے میں آپ کا یہ نظریہ قطعی و یقینی نہیں ہے لہذا اس مسئلہ میں دوسرے مرجع کی تقلید کر سکتی ہیں
سوال میں جن باتوں کی طرف اشارہ کیا یے اس کے بارے میں نیچے دی گئی ویڈیو اور تحریری جواب کی لنکس ملاحظہ فرما لیں
- Shaadi shuda aurat agar zena kare to keya nekaah baaqi rahe ga ? | zena ki mazammat | is ke baad keya karen ?
- biwi par ilzaam lagaane ka hukm | baap bete ke hoquq | baap apna haq ada na kare to aulaad keya karen ?
- Ladki ne court ke zariae talaaq le li hai lekin shauhar talaaq na de to keya hukm hai ?
- haamela aurat ko talaaq dena | talaaq qaabile nafrat amal
Miya biwi me aekhtelaaf wa naachaaqi ho jaa'ae to keya karen ?
والسلام
سید شمشاد علی کٹوکھری
خادم ادارہ "دار العترت " عظیم آباد / پٹنہ - شعبئہ سوالات قم / ایران
22 / جمادی الاول / 1444ھ.ق
رومن اردو سے اردو رسم الخط میں تبدیل
No comments:
Comment