علوی | فاطمی کسے کہتے ہیں؟ | غیر سید کا اپنے نام کے ساتھ علوی یا فاطمی لگانے کا حکم - Edaara-e-darul itrat
Takhribe jannatul baqi ka seyaasi pas manzar Qabre hazrat Faatemah | aap ne kis ko apni namaaze janaaza me shirkat ki aejaazat nahi di ?

Friday, December 9, 2022

علوی | فاطمی کسے کہتے ہیں؟ | غیر سید کا اپنے نام کے ساتھ علوی یا فاطمی لگانے کا حکم

roman urdu me padhne ke liae click here


سوال از : محترم جناب قمر عباس صاحب / جونپور


سلام علیکم


کیا غیر سید علوی یا فاطمی لکھ سکتا ہے ؟ میں فاطمی لکھتا ہوں تخلص کے بناپر


جواب :


باسمه تعالى
يا صاحب الزمان ادركنا
عليكم السلام و رحمةالله و بركاته


سب سے پہلے تو ہمارے لیئے یہ جاننا ضروری ہے کہ لفظ "علوی" اور "فاطمی" کیا ہے ؟ اس کا اطلاق کس پر ہوتا ہے ؟ علوی اور فاطمی لفظ سے کیا مراد ہے ؟


علوی کا اطلاق چند گروہ پر ہوتا ہے، بالفاظ دیگر علوی سے مراد چند گروہ ہیں :


  1. علوی انہیں کہا جاتا ہےجو حضرت محمد حنفیہ بن علی یا حضرت ابوالفضل العباس بن علی ( صلوات الله و سلامه عليهم ) وغیرہ کی اولاد سے ہیں

  2. واضح رہے کہ حضرت محمد حنفیہ کی ماں حضرت "خَولَہ بنت جعفر بن قیس" ہیں اور حضرت عباس کی والدہ ام البنین (سلام الله عليهم) ہیں


    یہ دونوں حضرت فاطمہ زہرا (سلام الله علیها) کے بطن سے نہیں ہیں


    جو حضرت فاطمہ (سلام الله عليها) کے بطن سے ہیں جیسے امام حسن اور امام حسین (عليهم السلام) ان کی اولاد کو سادات حسنی اور سادات حسینی کہا جاتا ہے


    مختصر یہ کہ حضرت فاطمہ زہرا (سلام الله عليها) کے علاوہ حضرت علی (سلام اللہ علیه) کی دوسری ازواج کے بطن سے پیدا ہونے والی اولاد کی اولاد و نسل، سادات علوی کہلاتی ہیں


    اس معنی کے اعتبار سے علوی اور سید ایک ہی ہیں یعنی علوی سید ہیں


  3. علوی ان کو کہا جاتا ہے جو رسول اکرم (صلى الله عليه و آله) کے بعد امیرالمومنین علی (عليه السلام) کو آپ کا بلا فصل خلیفہ مانتے ہیں اور آپ کی پیروی کرتے ہیں اگرچہ حضرت علی اور حضرت فاطمہ (سلام اللہ علیهما) کی اولاد سے نہ ہوں

  4. اس معنی کے اعتبار سے علوی اور شیعہ ایک ہی ہیں
    واضح ہے اس کے پیش نظر علوی کا ہر فرد سید نہیں ہے


  5. انہیں کہا جاتا ہے جنہوں نے کذابین کی طرح عثمان کے قتل کا الزام حضرت علی (عليه السلام) پر نہیں لگایا اور جب معاویہ اور عائشہ کی طرف سے خون عثمان کے قصاص کا مطالبہ ہوا تو ان کا ساتھ نہیں دیا اگرچہ حضرت امیرالمومنین (عليه السلام) اور معاویہ و عائشہ کو نہ دیکھا ہو

  6. اس اعتبار سے "علوی" اس شیعہ کو کہا جاتا ہے جس کا تعلق سیاسی اور گمراہ فرقہ "عثمانیہ" سے نہیں ہے


    یہاں اس بات و نکتہ کا ذکر بھی مناسب ہوگا کہ دلائل، قرائن اور تاریخی شواہد سے یہ بات ثابت ہے کہ کربلا کی جنگ کے واقع ہونے میں عثمانی، اموی اور رومی افکار کا رول بہت اہم رہا ہے


    جنہوں نے امام حسین (عليه السلام) کا ساتھ نہیں دیا وہ ابوسفیانی اور عثمانی شیعہ تھے، امیرالمومنین علی (عليه السلام) کے شیعہ نہیں تھے


  7. علوی کا لفظ ان لوگوں کے لیئے بولا جاتا ہے جو امیرالمومنین علی اور ائمہ اطہار (سلام اللہ علیهم) کی شان میں غلو کرتے ہیں

  8. اس معنی کے اعتبار سے علوی نُصَیری ہیں البتہ نصیریوں کے بعض اکابرین نے تصریح و تشریح کی ہے کہ ہمارا عقیدہ وہی ہے جو دوازدہ امامی شیعوں کا ہے


    پہلی تعریف کے مطابق علوی کا اطلاق صرف سید پر ہوتا ہے لہذا علوی کا لفظ فقط سید کے لیئے مختص ہے، غیر سید اپنے نام کے ساتھ "علوی" نہیں لگا سکتا


    دوسری اور تیسری تعریف کے مطابق علوی کا اطلاق ہر اس شخص پر ہوگا جو امیرالمومنین علی (عليه السلام) کی امامت پر ایمان رکھتا ہو چاہے وہ سید ہو یا سید نہ ہو جیسے اثنا عشری شیعہ، زَیدِیَّہ، کَیسانِیَّہ، اِسماعِیلِیَّہ، وَاقِفِیَّہ وغیرہ


    اس اعتبار سے علوی کی اصطلاح عام ہے یعنی غالبا ہر وہ شخص علوی ہے جو حضرت علی (عليه السلام) پر ایمان رکھتا ہو اگرچہ سید نہ ہو


    واضح رہے کہ پہلی، دوسری اور تیسری تعریف کے مطابق اور اس کو مد نظر رکھتے ہوئے علوی عام ہے اور سید خاص ہے یعنی ہر شیعہ علوی ہے مگر علوی اور شیعہ کا ہر فرد سید نہیں ہے


    دوسری اور تیسری تعریف کے مطابق غیر سید اپنے لیئے "علوی" کا لفظ استعمال کر سکتا ہے، اپنے نام کے ساتھ "علوی" لکھ سکتا ہے
    لیکن اگر آپ کے یہاں عرف عام میں "علوی" کی اصطلاح "سید" کے لیئے مشہور ہو چکی ہے، "علوی" لفظ بطور خاص "سید " کے لیئے بولا جاتا ہے تو اپنے نام کے ساتھ "علوی" لگانا اور لکھنا جائز نہیں ہے خصوصا جہاں اشتباہ ہو


اپنی بات کو واضح کرنے کے لیئے مثال دے دوں :


ایران وغیرہ میں ہری ٹوپی لگانا اور ہری شال گلے میں لٹکانا عام سادات کی نشانی و علامت ہے، اس سے پہچانے جاتے ہیں، یہ ان سے مختص ہے لہذا ایران وغیرہ میں غیر سید ہری ٹوپی یا شال کو استعمال نہیں کرسکتے ہیں اس لیئے کہ یہاں کے عرف کے مطابق کوئی ایسا فرد ہری ٹوپی نہیں پہن سکتا یا ہری شال گلے میں نہیں لٹکا سکتا جو سید نہیں ہے


لیکن بر صغیر میں ایسا نہیں ہے یہاں کا عرف اس سے ہٹ کر ہے لہذا یہاں استعمال کر سکتے ہیں


اور عصر حاضر میں ہر جگہ سید علماء کے لیئے کالا اور غیر سید علماء کے لیئے سفید عمامہ مخصوص ہے، کالا عمامہ سادات کے ساتھ خاص ہو گیا لہذا غیر سید علماء کالا عمامہ نہیں پہن سکتے


ایران وغیرہ میں اگر کوئی غیر سید ہری ٹوپی یا شال یا کالا عمامہ استعمال کرے تو یہ جھوٹ ہے کیونکہ یہ خود کو سید کہنا اور ظاہر کرنا ہوا اور جھوٹ حرام ہے


دوسرے یہ کہ اپنے اصل باپ کے بجائے کسی دوسرے شخص کی طرف منسوب کرنا ہوا، اپنے حقیقی باپ کے سوا کسی اور کے ساتھ اپنا نسب جوڑ دینا ہوا اس کا مطلب کیا ہے ؟ بہت واضح ہے


اسی طرح اگر آپ کے علاقے اور عرف میں "علوی" سادات سے مخصوص ہے تو دیگر کے لیئے اپنے نام کے ساتھ "علوی" لگانا تخصیص عرفی کی بنیاد پر جائز نہیں ہے


فاطمی لفظ کا اطلاق اور اس سے مراد :


فاطمی انہیں کہا جاتا ہے جو حسنین کریمین اور تمام ائمہ اطہار (سلام الله عليهم) کی اولاد اور نسل سے ہیں لہذا غیر سید کے لیئے اپنے نام کے ساتھ " فاطمی" لگانا صحیح و درست نہیں ہے


لیکن اگر آپ کے علاقے اور عرف میں "فاطمی" لفظ امام حسن اور حسین یا تمام اماموں (صلوات الله و سلامه عليهم) کی اولاد کے لیئے مختص نہیں ہے بلکہ عام ہے یعنی اس کا اطلاق ائمہ اطہار (سلام الله عليهم) کی اولاد سمیت دوسروں پر بھی کیا جاتا ہے تو اس صورت میں غیر سید اپنے نام کے ساتھ "فاطمی" لگا سکتے ہیں بشرطیکہ اشتباہ نہ ہو
(اس کے بارے میں اوپر مثال دے کر واضح کیا گیا ہے)


نیچے دیۓ گئے جواب کا پڑھنا مفید ہے انشاءالله


  1. keya ghair syed khud ko jaafari likh sakte hain ?

  2. Keya ghair syed apne naam ke saath razavi | naqavi waghairah likh sakte hain ?

  3. Naw muslim aurat ka apne naam ke saath naqawi lagaana | kafan aur talqin me kaun sa naam istemaal kare ? keya nazro neyaaz ka tabarruk bana wa khaa sakti hai ? ach'chhe naam ke faa'aede


والسلام

سید شمشاد علی کٹوکھری
خادم اداره " دار العترت عظیم آباد / پٹنہ شعبئہ سوالات قم / ایران


12 / جمادی الاول / 1444ھ.ق

subscribe us on youtube


شب شہادت صدیقئہ کبری و شہیدہ، حضرت فاطمہ زہرا (عليها السلام) || (75 روز کی روایت کے مطابق)


رومن اردو سے اردو رسم الخط میں تبدیل

No comments:

Comment

.
WhatsAppWhatsApp par sawaal karen