کیا حضرت فضہ، جناب مریم سے افضل ہیں ؟ | آپ ہندوستانی تھیں - Edaara-e-darul itrat
Takhribe jannatul baqi ka seyaasi pas manzar Qabre hazrat Faatemah | aap ne kis ko apni namaaze janaaza me shirkat ki aejaazat nahi di ?

Friday, August 12, 2022

کیا حضرت فضہ، جناب مریم سے افضل ہیں ؟ | آپ ہندوستانی تھیں

roman urdu me padhne ke liae click here


سوال از : ...


کیا بی بی فضہ (س ) کا رتبہ بی بی مریم سے افضل ہے ؟


Regards,
Faryal | syeda.....@gmail.com


جواب :


باسمه تعالى
ياصاحب الزمان ادركنا
سلام عليكم


حضرت فاطمہ زہرا (سلام الله عليها) کی خادمہ ، حضرت فضہ ( رحمها الله ) بلا شبہ ایمان ، عرفان ، تقوی ، زہد ، ورع ، خلوص اور معنویت کے اعلی درجہ تک پہنچی ہوئی تھیں


آپ کی بلاغت، فصاحت، معقول و مؤثر گفتگو اور علم بہت سارے لوگوں پر پوشیدہ نہیں ہے، آپ کو علم "کیمیا" (سونا بنانے کا علم) آتا تھا اور مسلسل بیس سال سے زیادہ عرصے تک قرآن کے علاوہ کسی اور چیز کے ذریعے سے کلام نہیں کیا


جناب فضہ، حضرت زہرا (سلام الله عليها) کی صرف خادمہ نہیں تھیں بلکہ شاگردہ بھی تھیں ، آپ کے علوم کی ترویج میں مثالی کردار ادا کیا


خانئہ سیدہ (سلام الله عليها) میں جس دن سے آئیں تھیں ان کے ساتھ ان کے گھر کے اندر ہی رہتی تھیں، یہ خود بہت بڑا شرف ہے


نبوت، معدن الرحمہ، منبع العصمہ، دار الحکمہ اور ام الائمہ (سلام الله عليهم) کے گھر نے آپ پر ایسا اثر ڈالا کہ حضرت فضہ صالح اور ابرار مخلوقات میں سے ہوگئیں


آپ کے شرف و فضل کے لیئے یہی کافی ہے کے آپ سورہ انسان (دہر / ھل اتی / ابرار) کے شان نزول میں حضرت علی، حضرت فاطمہ، حضرت حسن اور حضرت حسین (صلوات الله عليهم) کے ساتھ شریک ہیں اور خدا کی مخاطب قرار پائیں
اس اعتبار سے بھی آپ کی شخصیت کو ایک خصوصی مقام، مرتبہ اور فضیلت حاصل ہے


اہل بیت رسول (عليهم السلام) سے آپ کی محبت معروف و مشہور ہے


رسول خدا (صلى الله عليه وآله) کے دور، آپ کی دختر کے گھر کو نذر آتش کرنے ... اور واقعئہ کربلا سے لے کر شام سے رہائی تک اور اس کے بعد بھی مسائل اور مصائب میں شریک رہیں اور امام و اہل حرم کی مدافع.
تمام واقعات و آلام و مصائب کی چشم دید شاہد بھی تھیں


آپ کی شان میں معاذاللہ گستاخی کرنا مقصود نہیں ہے ، بلا تشبیہ سمجھ لیجیئے کہ آپ بلیک باکس (black box) تھیں


اس تفصیل کے بعد اب آپ کے سوال کا جواب یہ ہے کہ :


اوپر جو بیان کیا گیا ان سب کے باوجود ایسا لگتا ہے گویا حضرت مریم (سلام الله عليها) حضرت فضہ (رحمها الله) سے برتر اور افضل ہیں، کیونکہ آپ حضرت عیسی کی ماں ہیں۔ سورہ مریم میں آپ کی زندگی پیدائش سے لے کر اور آپ کے بطن سے ایک معجزے کے طور پر بغیر باپ کے حضرت عیسی کی ولادت تک کی طرف اشارہ ہوا ہے
کئی بار فرشتوں سے ہم کلام بھی ہوئیں ( سورہ آل عمران 45 )


شیعہ اور سنی کے نزدیک متفق علیہ روایت ہے کہ رسول اکرم (صلى الله عليه وآله) نے ارشاد فرمایا :


" يَا عَلِيُّ خَيْرُ نِسَاءِ اَلْعَالَمِينَ أَرْبَعٌ مَرْيَمُ بِنْتُ عِمْرَانَ وَ خَدِيجَةُ بِنْتُ خُوَيْلِدٍ وَ فَاطِمَةُ بِنْتُ مُحَمَّدٍ وَ آسِيَةُ بِنْتُ مُزَاحِمٍ "


اے علی کائنات کی بہترین خواتین چار ہیں :


  1. مریم بنت عمران
  2. خدیجہ بنت خویلد
  3. فاطمہ بنت محمد
  4. آسیہ بنت مزاحم (فرعون کی بیوی)

(بحار الانوار جلد 43 ص 36)


بحار الانوار کے اسی صفحہ پر ایک دوسری روایت میں لکھا ہے "اَفضَلَهُنَّ فاطمة" ان سب عورتوں میں افضل فاطمہ (سلام الله عليها) ہیں


آپ نے ملاحظہ فرمایا کے حضرت فاطمہ (سلام الله عليها)، حضرت خدیجہ اور حضرت آسیہ (سلام الله عليهم) کے ساتھ حضرت مریم (سلام الله عليها) کا تعارف تمام عالم کی عورتوں سے افضل اور بہتر کے طور پر کرایا گیا ہے البتہ اپنے زمانے میں فضیلت رکھتی ہیں


مذکورہ روایت کے پیش نظر بھی بظاہر ایسا لگتا ہے کہ حضرت مریم ، حضرت فضہ سے افضل ہیں
بہر کیف اگر مان لیں کہ حضرت مریم سے افضل نہیں تو "شبیہ مریم " ضرور ہیں


تبصرہ :


  1. حضرت فضہ (رحمهالله) کہاں کی رہنے والی تھیں ؟ اس حوالے سے مختلف اقوال و آرا ہیں :

    1. "... كانت فضة بنت ملك الهند و كان عندها ذخيرة من الإكسير ..."


    2. "... حضرت فضہ ہندوستان کے بادشاہ کی بیٹی تھیں اور آپ کے پاس اِکسِیر کا ذخیرہ تھا ..."


      (مَشَارِقُ اَنوَارِ اليَقِين فِى اَسرَارِ اَمِيرِ المومنين عليه السلام ص 126 - تالیف حافظ رجب بُرسی / بحار الانوار جلد 41 ص 273 )


    3. "قد روى الرّواة أنّ امرأة أصلها من الهند تسمّى فضّة ..."


    4. "راویوں نے روایت کی ہے کہ ایک عورت ہے جس کی اصل ہندوستان سے ہے نام فضہ رکھا گیا ..."
      (اس عبارت کے بعد حضرت زہرا سلام الله عليها کی خادمہ ہونے کے علاوہ آپ کے دوسرے فضائل ... بھی لکھے ہیں)


      حوالہ :


      (الحسين و بَطَلَةُ كربلا ص 287 - تالیف شیخ محمد جواد مُغنِیَّة / مَغنِيَّة)


    5. آپ کا تعلق "نُوبِيَّة" سے تھا

    6. (اَعلام النساءالمومنات ص 696 - تالیف محمد حسُّون)


      "نوبية" سوڈان یا مصر کا ایک شہر ہے


  2. ہم لوگ حضرت فاطمہ (سلام الله عليها) جیسا نہیں بن سکتے ہیں لیکن حضرت فضہ کی اقتدا کرتے ہوئے فضہ جیسا بن سکتے ہیں ، کمال کا دروازہ کھلا ہوا ہے

والسلام

سید شمشاد علی کٹوکھری
خادم ادارہ " دار العترت " عظیم آباد / پٹنہ شعبئہ سوالات قم / ایران


14 / محرم / 1444 ھ.ق

(رومن اردو سے اردو رسم الخط میں تبدیل)

subscribe us on youtube

No comments:

Comment

.
WhatsAppWhatsApp par sawaal karen