roman urdu me padhne ke liae click here
بسم الله الرحمن الرحیم
یا صاحب الزمان ادرکنا
روز عید غدیر ، عقد اخوت پڑهنے کے متعلق ضروری جانکاری
مبارک دن یعنی عید غدیر میں ایک مناسب و بہتر عمل یہ ہے کہ مومنین عقد اخوت (عقد برادری و بهائی چاره) پڑهیں ، یہ مومنین کی دل بستگی اور تقویت کے لیئے ایک عجیب تمدنی انتظام ہے اور ایمانی اخوت کا ایک اہم اور مثالی مظہر ہے ، فراست نبوی کی ایک جهلک بهی ہے
طریقہ :
ایک مومن اپنے دوسرے مومن بهائی کے داہنے ہاتھ پر اپنا داہنا ہاتھ رکھ کر پڑهے :
" وآخَیْتُکَ فِی اللّٰهِ، وَصافَیْتُکَ فِی اللّٰهِ، وَصافَحْتُکَ فِی اللّٰهِ، وَعاهَدْتُ اللّٰهَ وَمَلائِکَتَهُ وَکُتُبَهُ وَرُسُلَهُ وَأَنْبِیاءَهُ وَالْأَئِمَّهَ الْمَعْصُومِینَ عَلَیْهِمُ السَّلامُ عَلَىٰ أَنَّی إِنْ کُنْتُ مِنْ أَهْلِ الْجَنَّهِ وَالشَّفاعَهِ وَأُذِنَ لِی بِأَنْ أَدْخُلَ الْجَنَّهَ لَاأَدْخُلُها إِلّا وَأَنْتَ مَعِی "
" راه خدا میں تم کو اپنا بهائی بنایا اور راه خدا میں تم کو اپنا مخلص اور سچا دوست بنایا اور راه خدا میں تم سے مصافحہ کیا (ہاتھ ملایا) اور خدا ، اس کے فرشتوں ، اس کی کتابوں ، اس کے رسولوں ، اس کے پیغمبروں اور ائمئہ معصوم علیهم السلام سے اس بات کا عہد کیا کہ اگر میں اہل بہشت و شفاعت ہوا اور مجهے اجازت دی گئی کہ جنت میں داخل ہوں تو جنت میں داخل نہیں ہوں گا مگر یہ کہ تم بهی میرے ساتھ رہو "
اس کے بعد دوسرا مومن بهائی (جس مومن کے ہاتھ پر ہاتھ رکها ہے وه) کہے :
" قَبِلْتُ "
(قبول کیا)
پهر جس مومن نے دوسرے مومن کے ہاتھ پر ہاتھ رکها ہے وه کہے :
" أَسْقَطْتُ عَنْکَ جَمِیعَ حُقُوقِ الْأُخُوَّةِ مَا خَلاَ الشَّفَاعَةَ وَ الدُّعَاءَ وَ الزِّیَارَةَ "
" شفاعت ، دعا اور زیارت کے علاوه تم سے بهائی چاره کے سارے حقوق کو ساقط کیا "
(مستدرک الوسائل - جلد 6 صفحہ 279 - تالیف محدث نوری / مفاتیح الجنان)
عقد اخوت کے فائدے و مقاصد :
- مومنین کے در میان گہرا رشتہ و بهائی چاره پیدا کرنا
- ہر حال میں دونوں کا ہمدرد و شریک بن جانا
- مومنین کے دلوں کو ہاتھ میں لینا و دل جوئی کرنا
- مومنین کی محبت و الفت حاصل کرنا
- مومنین کے در میان ساتھ مل کر کام کرنے کا جذبہ پیدا کرنا
- ایک دوسرے کے لیئے دعا کرنا
- ایک دوسرے کی طرف سے زیارت کرنا
- آخرت میں ایک دوسرے کی شفاعت کرنا
(رشتئہ اخوت قائم ہونے کے بعد بہتر ہے کہ مذکوره امور کی رعایت کی جائے)
احکام :
- عورتیں اور لڑکیاں بهی عقد خواہری پڑھ سکتی ہیں
- حقیقی برادر اور خواہر کے احکام جاری و لاگو نہیں ہوں گے یعنی ایک دوسرے کو میراث نہیں ملے گی ، ایک کا محرم دوسرے کے لیئے محرم نہیں بنے گا ...
- عید غدیر میں کسی وقت بهی عقد اخوت پڑھ سکتے ہیں
اگر خواہران گرامی عقد اخوت میں پڑھے جانے والے صیغوں (کلمات اور الفاظ) اور ضمیر کو تانیث میں تبدیل نہیں کر سکتی ہیں تو اسی کو اپنے اعتبار سے کسی بهی زبان میں پڑھ سکتی ہیں
مثلا کہین :
راه خدا میں تم کو اپنی بہن بنایا ... اگر میں اہل بہشت و شفاعت ہوئی ... تم سے خواہری کے سارے حقوق کو ساقط کیا ... (طریقہ میں ملاحظہ فرما لیں)
واضح ہو کہ ایسا کوئی صیغہ نہیں ہے جس سے کوئی مرد یا لڑکا کسی عورت یا لڑکی کو اپنی بہن بنائے یا کوئی عورت یا لڑکی کسی مرد یا لڑکے کو اپنا بهائی بنائے
تبصره :
عقد اخوت کو عقد مواخات بهی کہا جاتا ہے
عقد اخوت سے حضرت علی کی برتری رسول خدا (سلام الله عليهم) کے علاوہ سب پر ثابت ہے اس تعلق سے تقریبا ۱۳ منٹ بعد نیچے دی گئ ویڈیو ملاحظہ فرما لیں
سید شمشاد علی کٹوکهری
خادم اداره دارالعترت
18 / ذی الحجہ / 1443 ھ.ق
🌹 روز عید غدیر 🌹
subscribe us on youtube
No comments:
Comment