roman urdu me padhne ke liae click here
بسم الله الرحمن الرحيم
يا صاحب الزمان ادركنا
عید قربان کے دن پانچ خصلتوں سے بہتر کوئی عمل نہیں
امام باقر یا امام جواد (عليهما السلام) کا ارشاد گرامی ہے :
" مَا مِنْ عَمَلٍ أَفْضَلَ يَوْمَ اَلنَّحْرِ مِنْ دَمٍ مَسْفُوكٍ أَوْ مَشْيٍ فِي بِرِّ اَلْوَالِدَيْنِ أَوْ ذِي رَحِمٍ قَاطِعٍ يَأْخُذُ عَلَيْهِ بِالْفَضْلِ وَ يَبْدَؤُهُ بِالسَّلاَمِ أَوْ رَجُلٍ أَطْعَمَ مِنْ صَالِحِ نُسُكِهِ وَ دَعَا إِلَى بَقِيَّتِهَا جِيرَانَهُ مِنَ اَلْيَتَامَى وَ أَهْلِ اَلْمَسْكَنَةِ وَ اَلْمَمْلُوكِ وَ تَعَاهَدَ اَلْأُسَرَاء "
عید قربان کے دن پانچ کام سے زیادہ بہتر کوئی عمل نہیں :
- قربانی کرنا
- یا باپ ماں کے ساتھ نیکی کرنے کے لیئے پیادہ پا چلنا
- یا جس قریب ترین رشتے دار نے قطع رحمی (قطع تعلق) کیا ہے اس کو کچھ بخشنے (یعنی بیوی بچوں پر خرچ کرنے کے بعد جو بچے اس سے اس کی مالی مدد) کے لیئے پیادہ پا چلنا اور آغاز سلام سے کرنا (یعنی زبان سے بھی دلجوئی کرنا)
- یا کسی شخص کا اپنی قربانی کے گوشت کا بہترین و عمدہ حصہ دوسروں کو کھلانا اور اس کے باقی حصے پر اپنے پڑوس کے یتیموں اور ناتواں (جس کو فقیری نے بےحرکت اور ناطاقت کردیا ہو) اور بندوں کی دعوت کرنا
- اسیروں کی دلجوئی و احوال پرسی کرنا
(الخصال جلد 1 ص 298 تالیف شیخ صدوق)
سید شمشاد علی کٹوکھری
خادم ادارہ دار العترت
10 / ذی الحجہ / 1443ھ.ق
روز عید سعید قربان
No comments:
Comment