ایک بکرے کی کہانی خود اس کی زبانی - Edaara-e-darul itrat
Takhribe jannatul baqi ka seyaasi pas manzar Qabre hazrat Faatemah | aap ne kis ko apni namaaze janaaza me shirkat ki aejaazat nahi di ?

Thursday, February 10, 2022

ایک بکرے کی کہانی خود اس کی زبانی

roman urdu me padhne ke liae click here


بسم الله الرحمن الرحيم

ایک بکرے کی کہانی خود اس کی زبانی


آپ حضرات کو معلوم ہوگا کہ بھیڑیا ایسا وحشی و درندہ جانور ہے جو خوفناک آوازیں نکال کر دوسروں کو ڈراتا ہے اور اپنی ضرورت کے لئے کسی کی بھی جان لے لیتا ہے جب حملہ وشکار کرتا ہے تو اکیلے نہیں کرتا بلکہ اجتماعی طور پر گروہی کرتا ہے


اپنی اس روش و حربے ( tactic ) پر عمل کرتے ہوئے ایک بکرے پر حملہ کردیا ، یہ بے چارہ بھاگ کر ایک ایسے شخص کے پاس گیا جس کے ہاتھ میں چھری و خنجر تھا


بکرا سوچنے لگا اس کے پاس خنجر ہے میری حفاظت کرے گا بھیڑیوں کے حملے سے بچا لے گا یہ میری زندگی کا ضامن و مسیحا ہے


لیکن اس شخص نے بکرے کے گلے پر چھری چلا دی ، بکرے نے کہا میں تو تمہیں نجات دہندہ سمجھ کر آیا تھا لیکن تم سفاک قصاب نکلے ، انسانی صورت میں بھیڑیا ہو تم


اس وقت ہمارے ملک کی حالت اور قصہ در اصل ایسا ہی ہے


پولیس کے لباس میں بھیڑیوں کے حملوں سے بچنے کے لئے اگر کوئی وزیر اعظم یا وزیر داخلہ یا وزیر اعلی ... کے پاس جائے تو داستان کچھ اسی طرح ہے یہ بھی بے رحم قسائی ہیں انسانی حقوق کی خلاف ورزی کر رہے ہیں اس کے باوجود ندامت کا کوئی ایک قطرہ ان کے ماتھے پر نظر نہیں آتا


ایسی حکومت و خونخوار بھیڑیوں کے حملوں سے بچنے کے لئے ہم کو وہی کام کرنا ہوگا جس کے ذریعے سے بھیڑیوں پر قابو پایا جاسکتا ہے اور ان کے حملوں سے بچا جا سکتا ہے


بھیڑیا آگ و دهواں سے بہت ڈرتا ہے ، اس کو آگ دکهائی جاتی ہے تو بهاگ جاتا ہے ، قریب نہیں آتا ہے


ہم کو بھی عوام کے سلگتے مسائل کو لےکر مشعل بردار جلوس نکالنا چاہیئے یہ ہمارا آئینی حق بهی ہے


اگر بھیڑیا کو پشت دکهائیں اور فرار کریں تو چیر پھاڑ کر وه اپنا لقمہ بنا لیتا ہے ، اگر ہم بهی ظالم حکومت کے خوف سے بھاگے گیں پیچھے ہٹے گیں تو یہ ہم کو اپنا لقمہ بنا کر نگل جائے گی


بهیڑیا ضعیف و کمزور پر حملہ کرتا ہے اور اس کا شکار کرتا ہے ، اگر اس کو معلوم ہو جاتا ہے کے یہ قوی و مضبوط ہے تو حملہ نہیں کرتا ہے ، ہم کو بهی ظالم حکومت کے حملوں اور حربوں سے بچنے کے لئے خود کو قوی و مضبوط کرنا ہوگا


اس کے مختلف طریقہ ہیں ، ان میں سے ایک ایمان کی طاقت ہے


آل عمران 139 میں ہے :


" ہمت نہ ہارو اور غم نہ کرو کے تم ہی غالب رہو گے ، بشرطیکہ تم مؤمن ہو "


حکومت کے مکر و فریب و قدرت اور وحشی و بهیڑیا صفت پولیس کے حملوں سے تمہارے دلوں میں حزن و ملال و غم نہ ہو ، اپنے عزم و اراده میں سستی کو راه نہ دو ، اگر تم نے اپنے ایمان میں پختگی رکهی تو تم ہی غالب رہو گے


انسان کے اعمال میں ایمان کا بہت بڑا اثر ہے ، اگر ایمان کے ساتھ مقابلہ کرو گے تو یہ سارے بهیڑیئے وہیں بهاگ جائیں گے جہاں سے آئے ہیں یعنی جنگل ، پهر ملک میں جنگل راج ختم ہو جائے گا


" ہمت مرداں مددِ خدا "


کام میں کوشش شرط ہے، خدا ضرور مدد دیتا ہے


اکثر کام شروع میں مشکل نظر آتے ہیں مگر ہمت سے آسان ہوجاتے ہیں


والسلام

سید شمشاد علی کٹوکهری


5 / جمادی الاولی / 1441 ھ.ق

subscribe us on youtube


🌹روز ولادت عقیلہ بنی ہاشم جناب زینب سلام الله علیہا🌹

No comments:

Comment

.
WhatsAppWhatsApp par sawaal karen