بیوی خود کو شوہر کے سامنے کیسے پیش کرے - Edaara-e-darul itrat
ماه رجب میں صبح و شام پڑھی جانے والی دعا کی فضیلت | داڑھی پکڑنے | انگلی حرکت دینے کا طریقہ | اس کی حکمت ماہ رجب میں "داعی" فرشتہ کس کو آواز دیتا ہے اور کیا کہتا ہے ؟
Maahe Rajab me subh-o-shaam padhi jaane waali doa ki fazilat | daadhi pakadne | oungli harkat dene ka tariqa | is ki hikmat Maahe Rajab me "Daa'ei" farishta kis ko aawaaz deta hai aur keya kahta hai ?

Sunday, January 23, 2022

بیوی خود کو شوہر کے سامنے کیسے پیش کرے

roman urdu me padhne ke liae click here


بسم الله الرحمن الرحيم

ياصاحب الزمان ادركنا


بیوی خود کو شوہر کے سامنے کیسے پیش کرے


اسلام میں بیوی اور شوہر کے کچھ حقوق ہیں شوہر اپنی بیوی کے تمام حقوق ادا کرنے میں کوتاہی نہ کرے اسی طرح بیوی اپنے شوہر کے تمام حقوق ادا کرنے میں کوتاہی نہ کرے


حقوق میں سے بیوی کا یہ حق ہے کہ شوہر اس کے بستر کا حق ادا کرتا رہے اور اس کی فطری خواہش پوری کرے


اور شوہر کا یہ حق ہے کہ جب بھی صحبت کرنے کی خواہش کرے تو بیوی بلا کسی عذر شرعی منع نہ کرے


میاں بیوی کے درمیان اختلاف اور تعلقات خراب ہو جانے کی بہت سی وجوہات ہوتی ہیں، جن میں سے ایک وجہ یہی ہے کہ میاں بیوی ایک دوسرے کی خواہش پوری نہیں کرتے اور ایک دوسرے کے جذبات و احساسات کا لحاظ و خیال نہیں رکھتے


حقیر سے مخصوص سوالات کرتے وقت شکوہ کے طور پر اس بات کا اظہار دونوں ( خاوند و بیوی ) کرتے ہیں


روز مادر و زن کے پر مسرت موقع پر خوشگوار زندگی بسر ہونے اور شوہر کو خوش کرنے کا ایک بہترین نسخہ خواہران گرامی کی خدمت میں پیش کرتے ہیں ملاحظہ فرمائیں :


رسول خدا ( صلى الله عليه وآله ) کا ارشاد گرامی ہے :


" لاَ يَحِلُّ لِاِمرَأَةٍ اَن تَنَامَ حَتَّى تَعرِضَ نَفسَهَا عَلَى زَوجِهَا، تَخلَعَ ثِيَابَهَا، وَتَدخُلَ مَعَهُ فِى لِحَافِهِ فَتُلزِقَ جِلدَهَا بِجِلدِهِ فَاِذَا فَعَلَت ذَالِكَ فَقَد عَرَضَت نَفسَهَا "


"عورت کے لیئے جائز ( شائستہ و سزاوار ) نہیں ہے کہ سوئے مگر یہ کہ (سونے سے پہلے ) خود کو شوہر کے سامنے پیش کرے (کس طرح پیش کرے ؟ ) اپنے کپڑوں کو اتار دے، اور شوہر کے لحاف ( یا اوڑھنے کا کپڑا جیسے کمبل اور چادر وغیرہ ) میں جائے اور اپنی کھال ( بدن ) کو شوہر کی کھال ( بدن ) سے چپکائے جب بھی ایسا کیا تو بےشک خود کو شوہر کے سامنے پیش کیا ہے "


( مکارم الاخلاق ص 238 باب 8 فصل 10 تالیف رضی الدین طبرسی)


مزید معلومات كے لیے نیچے رکومینڈ کی گئ "عصر حاضر اور فیملی مسائل" کی ویڈیو سیریز دیکھ لیں



التماس دعا


سید شمشاد علی کٹوکھری

خادم ادارہ دارالعترت

قم المقدسہ / ایران


20 / جمادی الثانى / 1443ھ.ق


روز ولادت با سعادت حضرت زہرا ( سلام الله عليها ) اور روز مادر و زن

subscribe us on youtube

No comments:

Comment

.
WhatsAppWhatsApp par sawaal karen