roman urdu me padhne ke liae click here
باسمه جلت اسمائه
مومنین گرامی قدر
سلام علیکم
میں ان مومنین، علماء اور ہمدردان قوم وملت کا شکر گزار ہوں جنہوں نے گستاخِ امام زمانہ ( روحى و ارواح العالمين له الفدا ) کے خلاف احتجاج میں اپنے ایمان کا عملی ثبوت دیا اس پر خاموشی اختیار نہ کی اور دامے ، درہمے ، قدمے ، سخنے کوئی قدم اٹھایا
آپ کے احتجاج کے بعد نتیجہ سامنے آیا اور امام زمانہ ( عجل الله تعالى فرجه الشريف ) کی شان اقدس میں گستاخی کا مرتکب ہونے والے حیدرآباد دکن کے ملا صاحب نے الحمدلله اپنی غلطی پر شیعہ قوم سے معافی مانگ لی
لہذا مومنین ، علماء ، اور ذمہ داران قوم وملت سے گزارش ہے کہ اب یہ معاملہ یہیں ختم کر دیں ، بقیہ خدا کی ذات اور اس کے خلیفہ امام عصر ( روحی و ارواح العالمين له الفدا ) پر چھوڑ دیں
البتہ تحقیق اور علمی جواب کا دروازہ ہمیشہ کھلا رہے گا
اجركم عندالله و من الله توفيق
سید شمشاد علی کٹوکھری
(خادم ادارہ دارالعترت )
قم المقدسہ / ایران
28 / ربیع الثانی / 1443ھ.ق
No comments:
Comment